اعصام ومبلڈن سے باہر ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے اعصام الحق قریشی ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں روس کے مرات سافن سے سٹریٹ سیٹس میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔ وہ پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے لی چائلڈز کو شکست دے کر ومبلڈن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچے تھے۔ مرات سافن نے انہیں 4-6، 2-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ گزشتہ روز کی فتح کے بعد اعصام الحق نے توقع ظاہر کی تھی کہ وہ سافن کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ لیکن پہلے ہی سیٹ میں وہ دفاعی کھیل پر مجبور ہو گئے اور اس سیٹ میں انہیں 4 - 6 سے شکست ہوئی۔ دوسری سیٹ میں بھی وہ سافن کے تجربے کی بالکل مزاحمت نہیں کر سکے اور اس سیٹ میں 2- 6 سے ہار گئے۔ تیسرے سیٹ میں انہوں سافن کا جان توڑ مقابلہ کیا اور میچ کو ٹائی بریک تک لے گئے لیکن اپنی اس کوشش کو کامیابی میں نہیں ڈھال سکے اور تیسرے اور آخری سیٹ میں 6 - 7 سے ہار کر ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے۔ واضح رہے کے مرات سافن ورلڈ نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور خاص طور پر عمدہ سروس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اعصام الحق نے پہلی بار مردوں کےسنگلز ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اس گرینڈ سلام میں حصہ لے رہے تھے۔ اس سے قبل دو مرتبہ ومبلڈن کے ڈبلز مقابلوں میں شریک ہو چکے ہیں۔ مین راؤنڈ تک رسائی کے لیے پاکستان کے نمبر ون نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کینیڈا کے فرینک ڈانسوک کو قریباً تین گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔ | اسی بارے میں ومبلڈن : مساوی انعام کا اعلان22 February, 2007 | کھیل ومبلڈن: فیڈرر کی شاندار کامیابی 09 July, 2006 | کھیل پاک بھارت ٹینس سیریز ہر سال09 November, 2006 | کھیل ڈیوس کپ: پاکستان کی شکست09 April, 2006 | کھیل ڈیوس کپ انڈیا: پاکستان کا عزم 03 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||