ڈیوس کپ: پاکستان کی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کے باوجود انڈیا نے’ڈیوس کپ ٹائی‘ تین کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی۔ پاکستان نے انتہائی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل مقابلے میں جب عقیل خان نے لیئنڈر پیئس کے ساتھ کھیل کے چوتھے سیٹ میں چھ صفر سے برتری حاصل کر لی تو ایک مرتبہ ایسا بھی لگا کہ شاید یہ سیریز پاکستان جیت لے۔ لینئڈر نے کھیل کے دوران کچھ بہت برے شاٹ بھی کھیلے۔ آڈیٹوریم میں موجود پرستار ان کے کھیل سے مایوس ہو چکے تھے لیکن پھر میدان میں ڈاکٹر سے علاج کے بعد انہوں نے کھیل کے آخری سیٹ میں عقیل خان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ لینئڈر پیس نے عقیل خان کو چھ چار، سات چھ، تین چھ، صفر چھ اور چھ ایک سے مات دی۔ لینئڈر پیس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور قبول کیا کہ انہیں سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ پھر کھیلنا پسند کریں گے۔ کھیل کے تیسرے روز میدان میں پاکستان کے معروف کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا مقابلہ پرکاش امرت راج سے ہوا۔ کھیل میں زیادہ تر اعصام حاوی رہے اور انہوں نے پرکاش امرت راج سے یہ مقابلہ چھ دو، چھ چار، تین چھ اور چھ تین سے جیت لیا۔
اعصام الحق نے کھیل کے اختتام پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہارنے کا افسوس ضرور ہے لیکن وہ عقیل کے کھیل سے مطمئن ہیں۔ ممبئی میں تیز چلچلاتی دھوپ کی وجہ اعصام الحق کے بدن میں پانی کی کمی ہو گئی جس کی جہ سے انہیں میچ کے بعد ہسپتال لے جانا پڑا۔ انہوں نے ممبئی کے لوگوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں لوگوں کو کھیل کی سمجھ ہے اور وہ کھلاڑی کے اچھے کھیل کی تعریف کرنا جانتے ہیں۔ ثانیہ مرزا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ وہ صرف میری اچھی دوست ہیں ۔مجھے ان کا کھیل پسند ہے۔ ہماری ملاقات برسوں سے نہیں ہوئی ہے لیکن ہم ای ۔میل کے ذریعہ ایک دوسرے سے بات کر لیتے ہیں۔ انڈیا اور خصوصاً ممبئی میں اعصام الحق کے پرستاروں کی کمی نہیں ہے کیونکہ کھیل کے اختتام پر سیکڑوں پرستاروں نے انہیں گھیر لیا وہ ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سے بہت متاثر تھے۔ | اسی بارے میں ڈیوس کپ میں انڈیا کی برتری08 April, 2006 | کھیل ڈیوس کپ انڈیا: پاکستان کا عزم 03 April, 2006 | کھیل اوشینا ڈیوس کپ، پاکستانی برتری30 April, 2005 | کھیل ڈیوس کپ کا لاہور میں آغاز29 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||