BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 April, 2006, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیوس کپ میں انڈیا کی برتری

دوسرے دن انڈیا نے پاکستان پر دو ایک سے برتری حاصل کرلی
ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں جاری ڈیوس کپ ایشیاء (اوشینیا گروپ ون) کے دوسرے روز ڈبلزگیم میں انڈیا نے پاکستان کوچھ دو، چھ تین اور چھ ایک سے شکست دے دی۔اس طرح اب ڈیوس کپ میں انڈیا نے پاکستان پر دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیل کے دوسرے دن ڈبلز میں انڈیا کے کپتان لیئنڈر پیئس اور مہیش بھوپتی کی جوڑی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے عاصم شفیق اور جلیل خان میدان میں اترے۔ ڈیڑھ گھنٹہ چلنے والے اس کھیل میں نوجوان عاصم شفیق نے شاندار سروس کی اور ان کا بیک بھی اچھا تھا لیکن تیسرے راؤنڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے سامنے ہمت ہار دی۔

اسلام آباد کے پچیس سالہ عاصم شفیق اور جلیل خان پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ڈبلز کھیل رہے تھے اور یہ میدان ان کے لیئے نیا تھا جبکہ ان کے سامنے لیئنڈر اور بھوپتی کافی تجربہ کار تھے اور انہوں نے ایک ساتھ گرینڈ سلیم میں سولہ ڈبلز اور ڈیوس کپ میں اٹھارہ میچ کھیلے ہیں۔

ڈیوس کپ کی شروعات جمعہ سات اپریل سے ہوئی۔ پاکستان نے کھیل کا شاندار آغاز کیا۔ پہلے کھیل میں پاکستان کے مانے ہوئے معروف کھلاڑی اعصام الحق کا سامنا انڈیا کے روہن بوپنا سے تھا۔ اعصام الحق کا کھیل روہن کے مقابلہ میں کافی اچھا رہا اور انہوں نے روہن کو سات چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دے دی۔

ڈھائی گھنٹہ کا یہ کھیل شائقین کے لیئے دلچسپ تھا کیونکہ پہلے سیٹ میں مقابلہ تقریبا برابر کا تھا لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں روہن ، قریشی کے جارحانہ انداز کا جواب نہیں دے سکے۔

پاکستان سے اعصام الحق کے اہل خانہ ان کی ہمت افزائی کے لیئے موجود تھے اور ان کے ہر شاٹس پر تالیاں بھی بجا رہے تھے۔

اسی روز پرکاش امرت راج نے پاکستان کے عقیل خان کو سات چھ، سات چھ اور چھ چار سے شکست دی۔ امرت راج کے بیٹے پرکاش حالانکہ منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں لیکن دونوں سیٹوں میں عقیل نے مقابلہ سخت رکھا، البتہ تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ہمت ہار دی۔

اتوار کے روز انڈیا کے کپتان لئینڈر پیئس کے سنگلز میں اترنے کے امکانات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد