اوشینا ڈیوس کپ، پاکستانی برتری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان ڈیفنس کلب لاہور میں جاری ایشیا اوشینا گروپ ون ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کو ایک میچ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ آج دونوں ممالک کے درمیان ڈبلز مقابلہ ہوا پاکستان کی جانب سے اعصام الحق اور عقیل خان اور چائنیز تائپے کی جانب سے لو ین اور وان یو زو نے یہ میچ کھیلا۔ دو گھنٹے پچاس منٹ تک کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے چائنیز پائپے کو تین سٹریٹ سیٹس سے ہرایا۔ پاکستان نے پہلا سیٹ6/7 سے جیتا اس سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا۔ دورا سیٹ پاکستان نے بہت آسانی سے 2/6 سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں چائنیز کھلاڑیوں نے تھوڑی بہت مزاحمت کی تاہم یہ سیٹ بھی وہ 5/7 سے ہار گئے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کی زبردست سروس اور طاقت ورفور ہینڈ شاٹس کے سامنے چائنیز تائپے کے کھلاڑی بے بس نظر آئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کا کہنا ہے کہ اس ڈبلز مقابلہ جیت کر ان کا اعتماد کافی بڑھ گیا ہے ان کا مورال کافی بلند ہے اور ٹائی جیتنے کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ٹائی بہت اہم ہے کیونکہ اس کو جیت کر پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ کے لیے کوالیفائی کرے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||