ڈیوس کپ مقابلوں کا آغاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسلام آباد کے کلے کورٹ پر آج سے شروع ہونے والی تین روزہ ڈیوس کپ ٹینس مقابلوں کے پہلے دن دو میچ کھیلے گئے۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت لیا۔ پہلا میچ پاکستان کے عقیل خان اور نیوزی لینڈ کے مارک نیلسن کے درمیان ہوا۔نیلسن عقیل خان کے سامنے بہت مضبوط اور منجھے ہوئے کھلاڑی دکھائی دیے انہوں نے یہ میچ تین سٹریٹ سیٹس سے جیت لیا۔ یہ میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا عقیل خان نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی مضبوط سروس کے سامنے بالکل بے بس تھے جبکہ مارک نیلسن نے پہلے سیٹ میں عقیل کی تمام سروس بریک کیں۔ پہلا سیٹ نیلسن نے 0/6 سے جیتا۔دوسرا سیٹ 2/6 سے اور تیسرے سیٹ میں بھی 2/6 سے فتح حاصل کر کے میچ تین سٹریٹ سیٹس سے جیت لیا۔ دوسرا میچ پاکستان کے سٹار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور نیوزی لینڈ کے سائمن ریا کے درمیان ہوا۔جسے اعصام الحق نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا۔ یہ مقابلہ کافی دلچسپ اور کانٹے دار رہا۔اعصام الحق نے اپنی تیز سروس اور زبردست بیک ہینڈ شارٹس کے سبب اپنے حریف سے بہتر ثابت ہوئے۔اعصام الحق کے لیے یہ میچ آسان نہیں تھا اور انہیں جیتنے کے لیے خاصی محنت کرنا پڑی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||