پاکستان: ڈیوس کپ ٹائی میں جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے ایشیا اوشینا ڈیوس کپ گروپ ون ٹینس ٹائی میں تھائی لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین سے ہرادیا۔ مقابلے کے آخری روز ریورس سنگلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق نے تھائی لینڈ کے نمبر ایک پیراڈن کو 7-5، 2-6، 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔ اتوار کے روز ہونے والے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کے دانائی اودھمچوکے نے پاکستانی جونیئر کھلاڑی شہزاد خان کو 6-3، 7-6 سے ہرایا۔ اس سے پہلے سنیچر کے روز ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان نے پیراڈن اور دانائی کو 6-4، 5-7، 6-2 اور 7-6 سے شکست دی تھی۔ مقابلے کے پہلے روز ہونے والے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق نے تھائی لینڈ کے دانائی کو 6-2، 7-5، 6-7 اور 7-6 سے ہرایا تھا۔ مقابلے کے پہلے ہی روز تھائی لینڈ کے پیراڈن نے عقیل خان کو 6-4، 1-6، 7-6 اور 6-1 سے شکست دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||