BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ٹنیس ٹورنامنٹس کا میزبان

News image
اعصام الحق قریشی ومبلڈن میں شرکت کر چکے ہیں
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا سیٹلائٹ سرکٹ آئندہ ماہ پاکستان میں منعقد ہوگا۔ سرکٹ کے چار ٹورنامنٹس جن میں ماسٹر ایونٹ بھی شامل ہے 8 اگست سے8 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری خالد رحمانی کے مطابق پہلا ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر اسلام آباد میں ہوگا۔ اگلے دو ٹورنامنٹس لاہور میں گراس کورٹ پر کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں ہارڈ کورٹ پر ماسٹر ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چھ ہزار دوسوپچاس ڈالرز ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان مقابلوں کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی عالمی رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔

سرکٹ کے ہر ٹورنامنٹ میں32 کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان کو چار وائلڈ کارڈ انٹریز دی گئی ہیں چار کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈز میں شریک ہونگے جبکہ آئی ٹی ایف سیٹلائٹ سرکٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی اعصام الحق، عقیل خان اور شہزاد خان اپنی عمدہ کارکردگی کی بناء پر براہ راست حصہ لیں گے۔

عقیل خان نے حال ہی میں دہلی میں آئی ٹی ایف سرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا ہے۔

پہلے تین ٹورنامنٹس کی کارکردگی کی بنیاد پر ماسٹر ٹورنامنٹ کے لئے24 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ بقیہ 8 کھلاڑی حسب معمول کوالیفائنگ راؤنڈز کے ذریعے فائنل راؤنڈز تک پہنچیں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھارت کے سات کھلاڑیوں کی انٹریز موصول ہوگئی ہیں انٹریز کی آخری تاریخ26 جولائی ہے۔

پاکستان کو آٹھ سال بعد آئی ٹی ایف سیٹلائٹ سرکٹ کی میزبانی ملی ہے۔1996 میں کراچی میں کھیلا گیا ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ اٹلی کے ٹلمین نے جیتا تھا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن اس سال ملک میں ان چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے علاوہ کراچی میں25 ستمبر سے4 اکتوبرتک آئی ٹی ایف کے دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس اور 15 سے20 ستمبرتک بین الاقوامی ویٹرنز ٹورنامنٹ کی بھی میزبانی کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد