ومبلڈن: فیڈرر کی شاندار کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں راجر فیڈرر نےسپین کے ریفائل ندال کوایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرا کر لگاتار چوتھی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ راجر فیڈرر جو اپنے قریب ترین حریف ریفائل ندال سے گزشتہ چار میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے، ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں ندال کو بھر پور جواب دینے میں کامیاب ہو گئے اور یہ مقابلہ 0-6، 6-7، 7-6 اور 3-6 سے جیت لیا۔ میچ کا آغاز انتہائی تیزی سے ہوا اور راجر فیڈرر نے دوسرے ہی گیم میں ندال کی سروس بریک کی۔ پہلے سیٹ میں فیڈرر نے ندال کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور چوبیس منٹ میں چھ صفر سے یہ سیٹ جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں فرنچ اوپن چیمپئن ریفائل ندال گیم میں واپس آئے اور انہوں نے فریڈرر پر سبقت حاصل کی اور یہ سیٹ ٹائی بریکر تک چلا گیا جہاں فریڈرر نے یہ سیٹ سات، پانچ سے جیت لیا۔ تیسرا سیٹ بھی ٹائی بریکر پر ختم ہوا اور یہ سیٹ ندال نے سات تین سے جیتا۔چوتھے سیٹ میں فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا اور یہ سیٹ چھ تین سے جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ راجر فیڈرر اس سے قبل لگاتار تین مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ چیت چکے ہیں اور انہیں گراس کورٹ پر کھیلنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں فیڈرر: تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپیئن 03 July, 2005 | کھیل فیڈیرر نے ومبلڈن جیت لیا04 July, 2004 | کھیل فیڈرر: نیا ومبلڈن چمپیئن | کھیل یو ایس اوپن: فیڈرر فاتح12 September, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||