BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیڈرر: تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپیئن
فیڈرر: نیا ومبلڈن چمپیئن
راجر فیڈرر تین مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیت کر ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سویٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر ومبلڈن سنگل میں مردوں کے فائنل میں امریکی کھلاڑی اینڈی روڈک کو ہرا کر ایک مرتبہ پھر بار چمپیئن بن گئے ہیں۔

راجر فیڈر نے اینڈی روڈک کو 6-2 7-6 (7-2) 6-4 سے ہرا کر تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپئین شپ جیت لی ہے۔

ان کے حریف اینڈی روڈک زیادہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ راجر فیڈرر پیٹ سیمپرس اور بیون بورگ کے بعد مسلسل تین مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیت کر ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پہلے سیٹ میں راجر فیڈر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور اینڈی روڈک کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا۔

دوسرے سیٹ میں اینڈی فیڈر نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن ان کا بہتر کھیل بھی راجر فیڈرر کو ہرانے کے لیےنا کافی تھا۔

بارش کی وجہ کھیل تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا لیکن یہ وقفہ بھی اینڈی روڈک کے کسی کام نہ آیا ۔ میچ جب دوبارہ شروع ہوا تو سوئس کھلاڑی نے میچ پر اپنی گرفت کو ڈھیلا نہیں ہونے دیا۔

میچ کے بعد راجر فیڈرر نے کہا کہ ان کو اینڈی روڈک سے ہمدردی ہے لیکن انہوں نے آج اپنی زندگی کا ایک بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ راجر فیڈر نے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ انہوں نے یہ ٹائٹل تیسری بار جیت لیا ہے۔

ہار کے بعد اینڈی روڈک نے کہا کہ وہ بات چیت سے زیادہ بیرر کے گلاس پینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اینڈی روڈک نے کہا کہ فیڈر ایک مکمل کھلاڑی بن چکے ہیں اور جب پچھلی دفعہ ان کا اس سے مقابلہ ہوا تھا اور اب تک میں ان کے کھیل میں بہت نکھار آ چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد