ومبیلڈن: فیڈرر کی پہلی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ومبیلڈن کے چیمپئن راجر فیڈرر نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ومبیلڈن کے پہلے میچ میں پال ہینری میتھیو کو شکست دے دی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس کے تیئس سالہ کھلاڑی فیڈرر نے چیمپئن شپ کا آغاز ومبیلڈن کی روایات پوری کرتے ہوئے سینٹر کورٹ پر میچ کھیلتے ہوئے کیا۔ لیکن ان کے لیے پہلا میچ اتنا آسان نہ تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کو سروس میں بریکس ملتے رہے اور آخر کار فیڈرر نے دو خوبصورت بیک ہینڈ شاٹس لگا کر سکور کو 2۔4 تک پہنچایا اور سیٹ جیتا۔ دوسرے سیٹ کا آغاز بھی کوئی آسان نہیں تھا۔ پانچویں گیم میں فیڈرر کو بریک ملا اور اس طرح انہوں نے 4۔6 ، 2۔6، 4۔6 سے فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ اگر فیڈرر ومبیلڈن چیمپئن شپ جیت جاتے ہیں تو وہ بھی بیورن بورگ اور پیٹ سامپراس جیسے کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے لگاتار تین ٹائٹلز جیتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||