آخرِ کار فیڈرر کی ہار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرات سافن نے راجر فیڈرر کو آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پانچ سیٹ کے ایک سنسنی خیز مقابلے کی بعد شکست دے دی ہے۔ یہ مقابلہ چار گھنٹے اور اٹھائیس منٹ جاری رہا۔ سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے راجر فیڈرر چھبیس میچوں سے ناقابلِ شکست چلے آ رہے تھے۔ مرات سافن نے یہ مقابلہ7-5، 4-6 ، 7-5، 6-7،(6-8) اور 9-7 سے جیتا۔ فیڈرر کو اس میچ کے دوران طبی امداد بھی لینا پڑی۔ فیڈرر کمر اور کہنی میں تکلیف کا شکار تھے۔ مرات سافن نے اس موقع پر کہا کہ ’ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس کتنے میچ پوائنٹ ہیں ، اصل بات ان پوائنٹس کو حاصل کرنا ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ یہ مقابلہ مدمقابل سےایک دماغی جنگ کی مانند تھا اور جب حریف فیڈرر ہو تو نفسیاتی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ وہ آپ کو دباؤ کا شکار کر دیتا ہے۔ میں ان سے سات بار ہارا ہوں اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں اس وقت کیسا محسوس کر رہا ہوں۔‘ فیڈرر کا اپنی اس شکست پر کہنا تھا کہ ’ وہ بہتر کھلاڑی تھا اور میں اس سے دوبارہ کھیلنے کی امید کر رہا ہوں۔ شکست کھانا بدقسمتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں اچھا کھیلا لیکن چند پوائنٹس نے میچ تبدیل کر دیا۔‘ مرات سافن اب جمعے کو لیٹن ہیوٹ اور اینڈی روڈک کے مابین ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے آسٹریلییں اوپن کے اعزاز کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||