BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 January, 2005, 15:01 GMT 20:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وینس آسٹریلین اوپن سے باہر
وینس ولیمز
وینس ولیمز اپنی غلطیوں پر پریشان ہیں
آسٹریلیا کی الیشیا مولک نے ٹینس کی سابق عالمی چیمپئن امریکہ کی وینس ولیم کو میلبورن میں ہونے والی آسٹریلین اوپن میں شکست دے دی ہے۔ اس طرح اب وینس ولیم آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئی ہیں۔

عالمی رینکنگ میں دسویں نمبر کی آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی امریکی حریف کو سات۔پانچ، سات۔چھ، اور سات۔تین سے شکست دی۔ 1978 میں کرس اونیل کے آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد مولک پہلی آسٹریلوی خاتون ہوں گی جو یہ ٹائٹل جیتیں گی۔

اس جیت کے بعد مولک گرینڈ سلام میں پہلی مرتبہ آخری آٹھ میں آ گئی ہیں۔

اب ان کا مقابلہ عالمی نمبر ون امریکہ کی لنڈسے ڈیونپورٹ سے ہو گا۔

میچ کے بعد مولک نے کہا کہ ان کی جیت میں آسٹریلین کھلاڑی لیوٹن ہیوٹ کی رافیل ندال کے خلاف جیت کا بڑا ہاتھ ہے اور اس سے انہیں کافی حوصلہ ملا ہے۔

’میں نے لیوٹن کا کھیل دیکھا اور اس سے ایک نئی امنگ حاصل کی۔ میں نے شاٹس لگائے اور جارحانہ کھیل کھیلا‘۔

اناستاسیا مِسکینا
مِسکینا نے غلطی پر غلطی کی

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس بات کا بھی خیال رکھا تھا کہ وہ غلطیاں نہ دہرائیں جو ان سے ماضی میں وینس ولیم کے خلاف کھیلتے ہوئے سرزد ہوئی تھیں۔

اس سے قبل فرانس کی نتھالے ڈیچی نے اناستاسیا مِسکینا کو چھ۔چار، چھ۔دو سے شکست دے دی تھی۔

مِسکینا نے اپنے کھیل کے دوران 45 غلطیاں کیں۔ انہوں نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی ہار میں ان کی اپنی غلطیوں کا ہاتھ ہے۔

’کوئی مسئلہ نہیں، صرف برا دن تھا، برا کھیل تھا۔ میرے خلاف نتھالے بڑا اچھا کھیلیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ میچ جیتیں، بلکہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں میچ ہار گئی‘۔

تاہم ڈیچی نے کہا کہ ’میں اگلے راؤنڈ میں ہوں اور وہ نہیں ہیں۔ میں میچ جیتی ہوں۔ میں اس طرح کھیلی جس طرح مجھے ضرورت تھی‘۔

ماریا شیراپووالکشمی مہربان
اشتہاری ادارے ماریا شیراپووا کے لیے بے تاب
شیراپواومبلڈن فائنل
خواتین کا وِمبلڈن فائنل تصویروں میں
پیٹ سیمپراسسیمپراس کاالوداع
چودہ برس کے کیریئر کے بعد سیمپراس کا الوداع
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد