BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 August, 2003, 11:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیمپراس ریٹائر ہو گئے
بورس بیکر، جان میکینرو اور پِٹ سیمراس
بورس بیکر، جان میکینرو اور پِٹ سیمراس

عالمی ٹینس کے عظیم کھلاڑی پیٹ سامراس نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

سیمراس نے اپنے فیصلے کا اعلان پیر کی شام کو امریکہ کے مقام فلشنگ میڈوز کے آرتءر ایش سٹیڈیم میں ’یو ایس اوپن‘ مقابلے کے افتتاح پر کیا۔ اس موقع پر ان کو آدھے گھنٹے جاری رہنے والے ایک تقریب میں خراج عقیدت پیش کی گئی۔

تقریب میں سیمراس کے پرانے حریفوں جان میکینرو اور بورس بیکر نے بھی تقاریر کیں۔ اس کے علاوہ آنڈرے آگاسی کا بھی پیغام ان کو ویڈیو ٹیپ کے ذریعے سنایا گیا۔

سیمراس اس موقع پر کافی جذباتی ہو گئے اور اپنے آنسو پونچھتے رہے۔ ان کے ہمراہ ان کی بیوی برجٹ وِلسن سیمپراس اور ان کا نو ماہ کا بیٹہ تھے۔

بتیس سالہ سیمپراس نے اپنے کیرئیر میں چودہ ’گرینڈ سلیم‘ ٹائٹل جیتے اور سات مرتبہ ومبلڈن کے مردوں کاسنگل مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ٹینس کا اپنا آخری مقابلہ پچھلے سال کھیلا تھا جب انہوں ’ یو ایس اوپن‘ کے فائنل مقابلے میں آنڈرے اگاسی کو چار سیٹ میں شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد