لکشمی دیوی شیراپووا پر مہربان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ ہفتے ٹینس کی سترہ سالہ خوبصورت روسی کھلاڑی ماریا شیراپووا کے ومبلڈن میں خواتین کا اعزاز جیتنے کے بعد اشتہاری اداروں اُن پر اس طرح یلغار کی ہے جیسے انہوں نے سپر ماڈل یا ملکہ حسن کا اعزاز جیتا ہو۔ گو وہ اولمپکس کھیلنےوالی روسی ٹیم کاحصہ اس بناء پرنہیں ہیں کہ روس نےاپنی ٹیم کا اعلان ان کےومبلڈن جیتنےسےپہلےہی کردیاتھا لیکن اس کےباوجودان کی خوبصورت شخصیت کی بناء پراندازہ کیاجارہاہے کہ وہ جلد ہی امیرترین خاتون کھلاڑی بھی بن سکتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایک اندازہ یہ بھی ہے کہ وہ اشتہاری آمدنی کے لحاظ سے امیر ترین کھلاڑی گولف کے ٹائیگر ووڈز کو بھی پیچھے چھوڑدیں جنہوں نے گزشتہ برس تقریباً سات کروڑ ڈالر کمائے۔ اب تک خواتین کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ آمدنی کا ریکارڈ امریکہ کی سیرینا ولیمز کا ہے جنہوں نے گزشتہ سال اسی لاکھ ڈالر کمائے۔ پی آر ماہر میکس کلفورڈ کے مطابق دس سال کے عرصہ میں ماریا شیراپووا دس کروڑ پاؤنڈ تک کمانے لگیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ شیراپووا میں پیسہ کمانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اشتہاری ادارے بھی شیراپووا کی طرف متوجہ ہوئے ہیں جنہوں نے فٹ بالروں اور دیگر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا تھا۔ ان کے مطابق اس کی وجہ شیراپووا کا گلیمر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||