BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 January, 2005, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹینس: ثانیہ مرزا ہار گئیں

ثانیہ ومبلڈن میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ہیں
ثانیہ ومبلڈن میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ہیں
ہندوستان کی نوجوان ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں امریکی کھلاڑي سرینا ولیمیز سے ہار گئی ہیں۔ مشہور ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ثانیہ کو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 1-6 ، 4-6 سے شکست دی ۔

پہلے سیٹ کے کھیل میں سرینا اور ثانیہ کے درمیان مقابلہ بالکل یکطرفہ تھا۔ صرف اکیس منٹ کے کھیل میں سرینا نے مرزا کو 1-6 سے ہرا دیا اور انہیں کوئی موقع نہیں دیا۔

لیکن دوسرے سیٹ میں اٹھارہ سالہ ثانیہ نے جم کر مقابلہ کیا۔ دونوں کے درمیان زبردست کھیل ہوا۔ ابتدا میں کافی دیر تک ثانیہ سکور بورڈ پر بھی سرینا سے آگے تھیں۔ لیکن بالآخر دنیا کی سابق اول نمبر کی کھلاڑی کا تجربہ کام آیا اور اور سرینا نے بازی مار لی۔

سرینا ولیمز نے دو ہزار تین میں ومبلڈن میں گرینڈ سلام جیتا تھا اور وہ اس مقابلے میں دوسرا گرینڈ سلا م جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جبکہ ثانیہ کو پہلی بار کسی بھی گرینڈ سلام کے مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا تھا۔

ہندوستان کاجنوبی شہر حیدرآباد کھیل کود کے مقابلوں اور نامی کھلاڑیوں کے لۓ مشہور ہے۔ کرکٹ ہاکی اور ٹینس کے کئی اچھے کھلاڑی اس شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن اقلیتی طبقے میں میں اظہرالدین کے بعد اب ثانیہ مرزا حیدرآباد میں دوسرا جگمگاتا ستارہ بن چکی ہیں۔

آسٹریلیا میں ان کی حال کی کار کردگی کافی اچھی رہی ہے اور اب امکان ہے کہ عالمی ٹینس ایسوسی ایشین میں ان کی رینکنگ 166 سے کہیں زیادہ اچھی ہوجائے گی۔

وہ پہلی انڈین خاتون ہیں جو آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انہیں ومبلڈن میں بھی ٹائٹل جیتنے والی پہلی انڈین خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔

ثانیہ مرزاثانیہ مرزا کی فتح
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کر دی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد