وینس ولیمز نے ویمبلڈن جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی وینس ولیمز نے اپنی ہم وطن لنڈسی ڈیونپورٹ کو ہرا کر تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپئن شپ جیت لی۔ وینس ولیمز پہلے بھی دو دفعہ ومبلڈن چمپئین رہ چکی ہیں۔ وینس نے فائنل میں ایک زبردست میچ کے بعد لنڈسی ڈیونپورٹ کو ہرا دیا۔ وینس ولیمز نے عالمی سیڈ نمبر ون لنڈسی ڈیونپورٹ کو 4-6 7-6 (7-4) 9-7 وینس ولمیز کی بہن سیرینا ولیمز سیمی فائنل سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔ لنڈسی ڈیونپورٹ جو کمر میں تکلیف کے باوجود اچھا کھیل رہی تھیں، پونے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میں وینس ولیمز کو ہرانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ میچ جیتنے کی خوشی میں وینس ولیمز بے قابو ہو گئی اور میدان میں کودنا شروع کر دیا۔ وینس ولیمز نے اپنی بہن سرینا ولیمز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وینس نے کہا کہ سرینا نے اس کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||