وینس ولیمز نے میدان مار لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی مشہور ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز روس کی ماریا شیراپوا کو ویمبلڈن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہرا ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ اٹھارہ سالہ ماریا شیراپوا جن کا تعلق روس سے ہے، دفاعی چمپئن تھیں۔ انہوں نے پچھلے سال وینس ولیم کی بہن سرینا ولیم کو ہرا کر ویمبلڈن ٹینس کی سب سے کم عمر چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ وینس ولیمز جو دو دفعہ پہلے بھی ویمبلڈن ٹائٹل جیت چکی ہیں، نے ماریا شراپوا کو 6-7 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ ڈیون پورٹ یا موریسیمو سے ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وینس ولیمز پوری طرح کھیل پر چھائی رہیں اور ماریا شراپوا کو کسی بھی موقع بھی سنھبلنے نہیں دیا۔ شراپوا نے کئی اچھے شاٹ کھیلے لیکن وہ وینس ولیمز جو اپنی زندگی کا بہترین کھیل پیش کر رہی تھیں، کا مقابلہ نہ کر سکیں اور کوئی سیٹ جیتے بغیر ہی چپمپئن کا اعزاز کھو دیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||