ماریا کے ملین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماریا شیراپووا کے لیے اچھی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے نیو یارک میں اپنی اٹھارویں سالگرہ منائی جو کہ موٹرولا کمپنی نے سپانسر کی تھی۔ ای ایس پی این کے مطابق روسی کھلاڑی نے کولگیٹ۔پالمولیو کے ساتھ تین سال کے لیے ایک معاہدہ سائن کیا ہے جو کہ ہر سال ایک ملین پاؤنڈ کے برابر ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیراپووا اپنے معاہدے کا آغاز ’لیڈی سپیڈ سٹک‘ ڈیوڈورنٹ کی مہم سے کریں گی۔ ومبیلڈن چیمپئن کے جو کہ عالمی نمبر ون بننے والی ہیں پہلے ہی ٹاگ ہیور، کینن، اور موٹرولا سے اشتہاری معاہدے ہیں۔ وہ اینا کورنیکوا کے بعد پہلی ٹینس کی کھلاڑی ہیں جنہیں پیپلز میگیزین نے 50 سب سے خوبصورت خواتین کی صف میں شمار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ اس ووٹنگ پر نظر رکھی ہے۔ سب سے خوبصورت عورت بننا بڑا اچھا ہے‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||