یو ایس اوپن بھی روس کے پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کی سویتلانا کوزنیٹسووا نے اپنی ہم وطن الینا ڈیمینٹیوا کو یو ایس اوپن کے فائنل میں ہرا کر اپنا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کوزنیٹسووا نے ڈیمینٹیوا کو 3-6 اور 5-7 ہرا کر یہ میچ جیتا۔ کوزنیٹسووا مسلسل تیسری روسی گرینڈ سلام جیتنے والی خاتون بن گئی ہیں۔ اس سے قبل اینا مِسکینا نے فرینچ اوپن اور ماریا شیراپووا نے ومبلڈن جیت کر یہ اعزاز حاصل کیے ہیں۔
انیس سالہ کوزنیٹسووا جب جیت کے قریب تھیں تو انہوں نے غلطیاں کرنا شروع کر دیں لیکن بعد انہوں نے اپنے آپ پر قابو پایا اور میچ جیت لیا۔ ڈیمینٹیوا ڈرامائی انداز میں فرانس کی ایملیو موریسمو اور امریکہ کی جینیفر کیپریاتی کو ہرا کر فائنل میں پہنچی تھیں۔ لیکن ان کی سروس کوزنیٹسووا کے لیے کمزور ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنا جارحانہ کھیل کھیل کر یہ میچ جیت لیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||