مارٹینا کا خواب پورا نہ ہو سکا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹینس کی شہرت یافتہ کھلاڑی مارٹینا نیوریٹیلووا فرینچ اوپن کے اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کھا گئی ہیں۔ مارٹینا دس سال بعد اپنا پہلا سنگلز میچ کھیل رہی تھیں جس میں ان کو گیسلو ڈلکو نے چھ۔ایک اور چھ۔تین سے شکست دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈلکو اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں جب مارٹینا نے اپنا آخری فرینچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔ سینتالیس سالہ مارٹینا نے میچ ہارنے کے بعد کہا کہ ومبیلڈن میں کھیلنے کا ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اٹھارہ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی مارٹینا نے بڑی محنت سے میچ کھیلا لیکن وہ اپنی انیس سالہ مخالف عالمی نمبر 64 ڈلکو کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ میچ کے بعد مارٹینا نے کہا کہ ’اگر آپ سکور پر جائیں تو آپ کو لگے گا کہ میں بری طرح ہار گئی لیکن اگر آپ نے میچ دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ میں پہلا سیٹ چار تین سے جیت سکتی تھی‘۔ اب مارٹینا کی نظر وومنز ڈبلز پر ہے جس میں ان کی پارٹنر لیزا ریمنڈ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||