فیڈیرر نے ومبلڈن جیت لیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موجودہ ٹینس چمپئین سوئس کھلاڑی راجر فیڈیرر نے امریکی کھلاڑی اینڈی روڈک کو ہرا کر مسلسل دوسری بار ومبلڈن کا اعزاز جیت لیا ہے۔ انہوں نےفائنل میں روڈک کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرایا۔ پہلے سیٹ میں روڈک گیم پر ہاوی رہے ۔لیکن بارش کے دوسرے وقفے کے بعد فیڈیرر فارم میں آ گئے اور پھر کھیل پر گرفت مضبوط کرتے گئے۔ چوتھے سیٹ میں فیڈیرر نے چھ بریک پوانٹس بچائے اور پھر روڈک پر 4-3 سے برتری لے کر 4-6، 7-5، 7-6، اور 6-4 سے ہرا دیا اور اعزاز جیت لیا۔ جیتنے کے بعد پچھلے سال کی طرح فیڈیرر گھٹنوں کے بل گر کر رو دیے۔ میچ سے پہلے روڈک نے کہا تھا کہ وہ پوری طاقت سے کھیلیں گے اور انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ انیس سو بیاسی کے بعد پہلی مرتبہ عالمی رینکنگ میں ٹینس کے دو سرفہرست کھلاڑی ومبلڈن فائنل میں کھیلے تھے۔ آج کے فائنل سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھ میچ ہو ئے تھے جن میں روڈک نے صرف ایک دفعہ پچھلے سال مانٹریال ماسٹرز سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔ یہ میچ ہارڈ کورٹ پر ہوا تھا۔ روڈک ہارڈ کورٹ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل گھاس کے کورٹ پر کھیلنے میں ماہر ہیں۔ موجودہ چمپئین فیڈیرر جو بہت اچھی فارم میں ہیں اور گھاس کے کورٹ پر تئیس میچ جیت چکے ہیں۔ فیڈیرر نے پچھلے سال گھاس کے کورٹ پر کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں روڈک کو باآسانی شکست دے دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||