BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 July, 2004, 11:21 GMT 16:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روڈک اپنی جیت کے بارے میں پرعزم
ویمبلڈن فائینل
فائنل میں سخت مقابلے کی توقع
امریکی کھلاڑی اینڈی روڈک آج ہونے والے ویمبلڈن فائنل میں موجودہ چمپئین سوئس کھلاڑی راجر فیڈیرر کو شکست دینے کے بارے میں بہت پرامید ہیں۔

یہ مقابلہ مختلف انداّز میں کھیلنے والے دنیا کےدو ممتاز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ ہو گا۔

فیڈیرر نے پچھلے سال سیمی فائنل میں روڈک کو بآسانی شکست دے دی تھی لیکن روڈک کے مطابق اس شکست کا اس میچ پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

روڈک نے کہا: ’ ہم دونوں مختلف حالات سے گزر کر اب بہتر کھلاڑی بن چکے ہیں‘

انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے میچ جیسا موقع بار بار نہیں ملتا۔

انیس سو بیاسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی رینکنگ میں پہلی دو پوزیشنوں پر فائز دو کھلاڑی ویمبلڈن فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے فائنل تک پہنچنے میں صرف ایک ایک سیٹ ہارا ہے۔

موجودہ چمپئین فیڈیرر اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں اور فائنل کے متوقع فاتح قرار دیئے جا رہے ہیں۔

روڈک کے کوچ بریڈ گلبرٹ اس امر پر کافی فکر مند ہیں کہ روڈک کا سینٹر کورٹ پر یہ صرف دوسرا میچ ہو گا۔ روڈک نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے پانچ میچوں سے کوئی بھی سینٹر کورٹ پر نہیں کھیلا۔

روڈک کے مطابق اس بارے میں فکر مند ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اور وہ میچ میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں گے۔

دریں اثناء فیڈرر نے روڈک کی اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ بھی پچھلے سال کی نسبت مختلف کھلاڑی ہیں جب انہوں نے روڈک کو شکست دی تھی۔

جیت کی صورت میں فیڈرر کی یہ چوبیسویں مسلسل فتح ہو گی اور وہ پیٹ سیمپریس کا تئیس میچوں میں مسلسل فتح کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد