BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت ٹینس سیریز ہر سال

ٹینس پلیئر اعصام الحق
ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر اور انڈین ٹینس فیڈریشن کے جرنل سیکریٹری انیل کھنہ کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹینس سیریز ہر سال کھیلی جائے گی اور اگلے سال سے اس میں جونیئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی ٹینس سیریز کے لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے اختتام پر انیل کھنہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹینس کو لوگوں میں مقبول کرنے کے لیے دوطرفہ سیریز بہت ضروری ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر کھلاڑیوں میں ٹینس کی مہارت بڑھانی ہے تو یہ سیریز صرف قومی سطح ہی کے نہیں، جونیئر سطح کے کھلاڑیوں کے درمیان بھی ہونی ضروری ہے۔ اس لیے آئندہ سال انڈر 14 انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی پہلی دوطرفہ سیریز کا لاہور میں ہونے والا دوسرا مرحلہ پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں نے صفر کے مقابلے تین میچز سے جیت لیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مرحلے میں بھارتی کھلاڑیوں نے ایک کے مقابلے میں دو میچ جیت کر سبقت حاصل کی تھی۔

 دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز سے خاص طور پر پاکستان میں ٹینس مقبول ہوگی کیونکہ بھارت کی نسبت پاکستان میں ٹینس کافی غیرمقبول ہے۔ اگر دونوں ملکوں کے جونیئرز کو آپس میں کھیلنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے تو ان کی تکنیک بہتر ہوسکتی ہے۔
اعصام الحق
اس طرح چار مراحل پر مشتمل اس سیریز میں دونوں ٹیمیں ابھی تک برابر ہیں۔

تیسرا اور چوتھا مرحلہ بھارت میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں چندی گڑھ میں دس اور گیارہ نومبرکو میچز ہوں گے اور چوتھے مرحلے کے لیے دونوں ٹیمیں بارہ نومبر کو گڑھ گاؤں میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹینس ٹیمیں جمعرات کی شام لاہور سے واہگہ باڈر عبور کر کے بھارت پہنچیں گی۔

پاکستان کی ٹیم اعصام الحق،عقیل خان،عاصم شفیق اور نومی قمر پر مشتمل ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں روہن بھوپنا، مصطفی غوث، کرن رستوگی اوردیوج شرن شامل ہیں۔

پاکستان کے سٹار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے اسلام آباد میں بھی اپنا سنگل میچ جیت لیا تھا اور لاہور میں بھی سنگل میچ اور عقیل خان کے ہمراہ ڈبل میچ جیت کر پاکسان کی 0-3 کی فتح میں اہم کردار کیا۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز سے خاص طور پر پاکستان میں ٹینس مقبول ہوگی کیونکہ بھارت کی نسبت پاکستان میں ٹینس کافی غیرمقبول ہے۔ اعصام الحق کے مطانق اگر دونوں ملکوں کے جونیئرز کو آپس میں کھیلنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے تو ان کی تکنیک بہتر ہوسکتی ہے۔

اعصام کو گلہ تھا کہ جاری سیریز بہت تھکا دینے والی ہے کیونکہ ہر روز میچ ہورہے ہیں اور چونکہ پاکستان کی طرف سے صرف ان پر اور عقیل خان پر انحصار کیا جاتا ہے اس لیے انہیں سنگل اور ڈبل دونوں مقابلے کرنے پڑتے ہیں جو کہ ایک تھکا دینے والا سلسلہ ہے۔

عروج سے زوال
پاکستان ٹیبل ٹینس کا ماضی اور حال
ٹینسٹینس چند ہاتھوں میں
ٹینس پر پاکستان میں شرفاء کی اجارہ داری
مارٹینا اور سول کیمبلمارٹینا کی ’محبت‘
ہنگیز کی نئی دلچسپی اور ہیرے جڑا ریکٹ
ثانیہ مرزا ثانیہ کی ہار
زخمی وینس ولیمز انڈیا کی ثانیہ مرزا پر بھاری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد