وینس ولیمز نے ثانیہ مرزا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہانگ کانگ میں ہونے والے چیمپئنز چیلنج کے ایک نمائشی میچ میں امریکہ کی پانچ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی وینس ولیمز نے انڈیا کی ثانیہ مرزا کو چھ۔تین، چھ تین سے ہرا دیا ہے۔ جمعرات کو ہونے والے میچ کے شروع میں وینس کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے غلطیاں ہوئیں لیکن بعد میں انہوں نے ران میں تکلیف کے باعث ٹائم آؤٹ لیا۔ اس وقت وہ دو۔ تین سے ہار رہی تھیں۔ لیکن جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو انہوں نے ثانیہ کے خلاف اچھا کھیلنا شروع کر دیا اور انہیں ہرا دیا۔ ثانیہ مرزا نے بہت محنت کی اور ومبیلڈن کی چیمپئن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن ولیمز کی شاٹس کا وہ زیادہ دیر تک سامنا نہیں کر سکیں اور بالآخر جیت ولیمز کی ہوئی۔ اب ولیمز کا سیمی فائنلز میں مقابلہ امریکہ کی ہی لنڈسے ڈیونپورٹ سے ہو گا۔
میچ کے بعد ولیمز نے اپنی انجری کے متعلق کہا کہ یہ نئی انجری ہے لیکن انہیں اب معلوم کرنا ہے کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ اپنی ٹانگ بھی نہیں ہلاک پا رہی تھیں۔ تاہم ثانیہ مرزا نے کہا کہ انجری کا وقفہ کافی مایوس کن تھا۔ ’ہو سکتا ہے کہ اس نے میرا ردھم توڑ دیا ہو۔ باہر سردی تھی اور جب آپ پندرہ منٹ کے بعد اندر سے باہر آتے ہیں تو کچھ مشکل ہوتی ہے‘۔ تاہم ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’یہ کھیل کا حصہ ہے، کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیئے۔ میں نے بھرپور مزہ لیا‘۔ | اسی بارے میں ’ کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب‘11 September, 2005 | کھیل ثانیہ مرزا شاراپووا سے ہار گئیں04 September, 2005 | کھیل ثانیہ مرزا نے نادیہ پیٹروا کو ہرادیا04 August, 2005 | کھیل ومبلڈن: ثانیہ مرزاہارگئیں23 June, 2005 | کھیل ثانیہ مداحوں کے دباؤ میں21 June, 2005 | کھیل ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کر دی19 January, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||