ثانیہ مرزا نے نادیہ پیٹروا کو ہرادیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اکیورا کلاسک ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سان ڈیاگو میں کھیلے گئے میچ میں چوتھے نمبر کی نادیہ پیٹروا کو ہرادیا۔ ثانیہ مرزا کا دنیا میں انسٹھواں نمبر ہے اور انہیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے تین کوالیفائنگ میچوں میں کامیابی حاصل کرنا پڑی۔ لیکن انہوں نے نادیہ پیٹروا کے خلاف میچ میں 2-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اس بات کا ادراک تھا کہ اگر میں نے ایک سیکنڈ کے لیے بھی آرام کیا تو نادیہ مجھ پر ٹوٹ پڑیں گی۔ درایں اثنا کِم کلِجسٹرز نے پولینڈ کی مارتھا ڈوماچوسکا کو 3-6، 1-6 سے ہرادیا۔ چھٹی سیڈ کھلاڑی میری پیئرس نے آنا لینہ گرونیفیلڈ کو 1-6، 1-6 سے ہرایا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||