BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 February, 2005, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت:حیدرآباد اوپن کا آغاز

ثانیہ مرزا
حیدرآباد بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ہوم گراؤنڈ ہے
ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں سات فروری سے خواتین کےایک ٹینس ٹونامنٹ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس مقابلےمیں حصہ لینے کے لیے دنیا کی کئی مشہور ٹینس کھلاڑی حیدرآباد پہنچ چکی ہیں۔

حیدرآباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جنوبی ایشیا میں خواتین کا یہ سب سے بڑا ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والی کھلاڑی کو ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیے جائیں گے۔

مشہور ٹینس کھلاڑی مارٹینا نیوراتیلووا بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے حیدرآباد آئی ہیں۔مارٹینا کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارٹینا کےحصہ لینے سے یہ ٹورنامنٹ مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔

حیدرآباد بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ہوم گراؤنڈ ہے اور وہ اس مقابلے میں سب کی توجہ کا مرکز ہونگی۔

آسٹریلین اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچنے کے بعد ثانیہ کو کافی شہرت ملی ہے اور ان کے اپنے شہر میں ان کے لاکھوں شیدائي ہیں۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کرشنا بھوپتی کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن میں ثانیہ مرزا کی کارکردگی سے خواتین کےاس ٹورنامنٹ میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ثانیہ کی کامیابی سے خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور بھارت میں انکا مستقبل بھی تابناک ہے۔

مارٹینا نیوراتیلووا حیدرآباد اوپن میں ڈبلز کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔ ڈبلز کےمقابلے میں ہندوستان کی جانب سے ثانیہ مرزااور امریکہ میں مقیم ہندوستانی نژاد شکھا اوبیروائی کی جوڑی میدان میں اترے گي۔

سنگلز کے مقابلے میں کوارٹر فائنل میں مقام پانے کےلیے ثانیہ مرزا کا مقابلہ رومانیہ کی کھلاڑی ڈیلیہ سیسی رینو سے ہوگا۔ جبکہ چین کی عالمی درجہ بندی میں چھپن ویں نمبر کی کھلاڑی لینا کا مقابلہ میری گیانی سے ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں لینا سب سے اعلی درجے کی کھلاڑی ہیں۔

سابق حیدرآباد اوپن چمپیئن تھائی لینڈ کی تھناسوگرن اپنے خطاب کا دفاع کریں گی۔ انکا مقابلہ یوکرین کی کھلاڑی ال یونہ سے ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انکے ٹخنے میں چوٹ ہے۔ لیکن پھر بھی وہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں تاکہ گھریلو گراؤنڈ پر دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ ہوسکے۔

ثانیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں انکی اچھی کارکردگی سے لوگوں کو ان سےزیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔انہیں امید ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ سے اپنا ریکارڈ مزید بہتر کر سکیں گی۔ عالمی درجہ بندی میں ثانیہ ایک سو اکتیسویں نمبر پر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد