 |  یہ ثانیہ مرزا کی مسلسل چھٹی فتح ہے |
بھارت کی ابھرتی ہوئی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے دبئی چیمپئن شپ ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں امریکی اوپن چیمپئن سویٹلانا کزنٹسووا کو شکست دے دی ہے۔ اٹھارہ سالہ ثانیہ مرزا نے یہ میچ 4 - 6 اور 2 - 6 سے جیتا۔اس میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ ثانیہ مرزا کے مسلسل چھٹی فتح ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ثانیہ نے اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے مقابلہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں جیتا تھا۔ ثانیہ مرزا کھیل کے میدان میں بھارت کی جانی پہچانی شخصیت سمجھی جاتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ٹینس کے کھیل کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ |