ومبلڈن: ثانیہ مرزاہارگئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی نوجوان ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اپنی روسی حریف سویٹلانا کزنیٹسوا سے ہار کر ویمبلڈن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ لیکن میچ ہارنے کے باوجود ثانیہ مرزا کی تعریف کی جا رہی ہے اور ماہرین اس کو مستقبل کا بڑی کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔ گارڈین اخبار نے لکھا ہے کہ یہ یقین نہیں آتا کہ ثانیہ مرزا ہار گئی ہیں۔ یو ایس اوپن چمپئین سویٹلانا کزنیٹسوا ثانیہ سے میچ 4-7،7-6، 4-6 سے جیت گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا میں بہت بڑی کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے لیکن اس کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے غلط شاٹ کھیلنے سے پرہیز کرنا پڑے گا۔ ہندوستان کاجنوبی شہر حیدرآباد کھیل کے نامی کھلاڑیوں کے لیے مشہور ہے۔ کرکٹ ہاکی اور ٹینس کے کئی اچھے کھلاڑی اس شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن اقلیتی طبقے میں اظہرالدین کے بعد اب ثانیہ مرزا حیدرآباد میں دوسرا جگمگاتا ستارہ بن کر ابھری ہیں۔ وہ پہلی انڈین خاتون ہیں جو ویمبلڈن کے دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||