مارٹینا کی محبت،ہیرے جڑا ریکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وینس ولیمز کی کوشش ہے کہ پروکسمیس ڈائمنڈ گیمز میں انعام کے طور پر سونے اور ہیرے سے جڑا ہوا ریکٹ انہیں انعام میں ملے۔ انٹوارپ میں میچ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے کہا کہ ’میں کسی گرینڈ سلام کو جیتنے سے زیادہ یہ ریکٹ جیتنے کو ترجیح دوں گی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ خیال کہ میں (ریکٹ سے) صرف چار جیت دور ہوں مجھے نروس کر دیتا ہے۔ ریکٹ کو حاصل کرنے کا میرے پاس ایک شاندار منصوبہ ہے‘۔ ’میں اس ریکٹ کے ساتھ کیا کروں گی؟ میں یہ اپنے آپ تک ہی رکھوں گی۔ ہو سکتا ہے کہ میں اس سے کچھ فائنل مقابلے کھیلوں۔‘ مارٹینا کی دلچسپی
مارٹینا ہنگیز نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اور انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم آرسنل کے کھلاڑی سول کیمبل ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شویئزر الیسٹریٹ جریدے سے ایک انٹرویو کے دوران ٹینس کی سابق نمبر ون کھلاڑی نے کہا کہ ’میں سول کو بہت پسند کرتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بھی ممکن ہو ہم ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ لیکن ان کو بہت میچ کھیلنے پڑتے ہیں اور میری دیگر مصروفیات ہیں‘۔ ’ہم دونوں کے لیے یہ آسان نہیں ہے‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سول کیمبل کو ان کا نیا پیار کہا جا سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’یہ ذرا زیادہ ہو گا‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||