پیرا گوئے نے عراق کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس کھیلوں میں عراق کی فٹ بال ٹیم کی فتح کے سلسلے کو بالاخر پیراگوئے نے اسے سیمی فائنل میں تین ایک سے شکست دے کر ختم کردیا ہے۔ پیرا گوئے کے سٹرائیکر ہوزے کارڈوزو نے دو گول کر کے عراق پر واضح برتری حاصل کرلی اور پھر بعد میں فریڈے بریرو نے تیسرا گول کر دیا۔ کھیل کے سڑسٹھویں منٹ میں عراق کے رزاق فرحان نے ایک گول کیا۔ پیرا گوئے اب ہفتے کے روز ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا سامنا کرے گا جس نے اٹلی کو تین صفر سے ہرایا ہے۔ تیسری پوزیشن کے لئے جمعے کے روز ہونے والے میچ میں عراق اگر اٹلی کو ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو وہ اپنی تاریخ میں اولمپک کا دوسرا میڈل حاصل کرسکیں گے۔ عراق نے اس سے پہلے انیس سو ساٹھ کے روم اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں کانسی کا میڈل جیتا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||