افغانستان: 70 سے زائد ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مشرقی صوبے کنہڑ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی کارروائیوں میں پینتیس شہری مارے گئے ہیں۔ واتاپورگاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پہلے فضائی حملے میں دس دیہاتی ہلاک ہوئے اور جب انہیں دفن کیا جا رہا تھا تو دوسرا حملہ ہوا جس میں مزید پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو فوج نے کہا ہے کہ اس نے اس علاقے میں فضائی کارروائی کی ہے لیکن اسے شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹیں نہیں ملی ہیں جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سویلین ہوسکتے ہیں۔ واتاپور کے گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت دس لوگ جمعرات کی شب مارے گئے تھے۔ شفیق اللہ خطر نامی ایک شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ اس نے جمعہ کو ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے وقت دیگر شہریوں کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھا۔ شفیق اللہ کا کہنا تھا: ’ہم دس لوگوں کو دفن کررہے تھے کہ طیاروں نے بمباری شروع کردی جس میں پچیس افراد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے پچیس لوگوں میں مذہبی رہنما اور بزرگ لوگ تھے۔‘ عالمی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کئی اطراف سے حملوں کے بعد ہی اتحادی فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے فضائی مدد طلب کی۔ ترجمان میجر جان تھامس کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی اشاروں سے لگتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی مزاحمت کار ہیں۔ اور کوئی ایسی وجہ نہیں دکھائی دیتی جس کی وجہ سے ہم یقین کریں کہ کسی طرح کے سویلین ہلاک ہوئے ہیں۔‘ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جہاں فوجی کارروائی ہوئی ہے وہ دور دراز علاقہ ہے اور ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ دریں اثناء جنوبی صوبے ارزگان میں امریکی افواج نے تینتیس طالبان کو ہلاک کیا ہے۔ افغانستان کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب طالبان نے ضلع چرچینو میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد امریکی فوج نے کارروائی کی اور تینتیس طالبان ہلاک ہوگئے۔ بامیان میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی کارروائیوں کے بارے میں مختلف رپورٹیں مل رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں طالبان خطرہ نہیں: کرزئی21 June, 2007 | آس پاس حکمت عملی تبدیل کریں گے: طالبان21 June, 2007 | آس پاس ہلمند: نیٹو حملہ، عام شہری ہلاک30 June, 2007 | آس پاس ’مرنے والے شاید شہری ہی تھے‘01 July, 2007 | آس پاس قندھار کے ضلع پر طالبان کا قبضہ19 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||