BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان خطرہ نہیں: کرزئی
طالبان نے زیادہ خود کش حملے کرنے کی دھمکی دی ہے
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان ملک کے طویل المعیاد استحکم کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

بی بی سی سے ایک انٹرویو میں حامد کرزئی نے طالبان کی طرف سے کابل پر حملوں کی دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور القاعدہ کے عناصر کو کابل سے نکال دیا گیا اور ان میں افغان حکومت کا مقابلہ کرنے کی جرات نہیں تھی۔

افغان صدر نے کہا کہ غیر ملکی افواج کو شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔

بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے مطابق اس سال غیر ملکی فوجیوں کے ہاتھوں دو سو تیس افغان شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں طالبان کے ترجمان زبی اللہ مجاہد نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ وہ اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرکے کابل پر زیادہ حملے کرنے کی سوچ رہے ہیں۔

حامد کرزئی نے طالبان کی ان دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ طالبان بم دھماکے ہی کر سکتے ہیں لیکن وہ حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے طالبان افغانستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں نہ ہی اس کی حکومت اور اس کے مستقبل کے لیے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تشدد شہریوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے ان کا اشارہ طالبان کے حملوں اور غیر ملکی افواج کی کارروائیوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی طرف تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہماری سمجھ سے بلاتر ہے اور ہم اس کو کس طرح تسلیم نہیں کر سکتے۔

اس وقت افغانستان میں دو بین القوامی فوجی مشن کام کررہے ہیں۔ ایک طرف نیٹو کی انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) ہے جس میں امریکہ سمیت سینتس ملکوں کے سینتیس ہزار فوجی شامل ہیں۔ دوسری طرف آپریشن ایڈیرونگ فریڈم کے تحت امریکہ کی قیادت میں فوج تعینات ہے جو دہشت گردی کے خلاف مہم کا حصہ ہیں اور اس میں زیادہ تر سپیشل فورسز یا گوریلہ جنگ لڑنے والے فوجی شامل ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق ملک کے جنوبی اضلاع میں اس سال طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تشدد ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد