BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 May, 2006, 23:42 GMT 04:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مختار مائی اقوامِ متحدہ میں

مختار مائی، آمنہ بٹر اور سی این این کی میزبان سولیداد اوبرائن
مختار مائی سٹیج پر سوالوں کے جواب دے رہی ہیں
اقوام متحدہ کے محکمہ اطلاعات کے انڈر سیکرٹری جنرل ششی تھرو نے پاکستان کے علاقے میر والا میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی مختار مائی کے متعلق کہا ہے کہ ’انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی بہیمانہ زیادتی کو دنیا میں خواتین کے حقوق کی آواز بنا دیا ہے‘۔

مختار مائی نے اقوام متحدہ کے ادارہ معاشی و سماجی امور اور ورچو فاؤنڈیشن کی دعوت پر نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کا دورہ کیا۔

اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل نے مختار مائی کا تعارف کراتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا اور کہا کہ ان کی کہانی ظلم اور اس پر حاصل کی گئی فتح کی کہانی ہے۔

اس دوران سی این این کی میزبان سولیداد اوبرائن نے مختار مائی کا انٹرویو بھی کیا۔

بعد میں مختار مائی نے سامعین کے سوالات کے جواب دیے۔ خواتین کے حقوق کی تنظیم انا کی ڈاکٹر آمنہ بٹر ان کے لیے مترجم کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔

مختار مائی کے اس انٹرویو کو سننے سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی اہلیہ نین عنان بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی خواتین کے امور کی سب سے اعلی اہلکار یعنی نائب سیکرٹری جنرل فار ایڈوانسمنٹ آف ویمن ریچل میانجا بھی خصوصًا مختار مائی سے ملنے آئیں تھیں۔

تقریب میں مختار مائی پر بنائی گئی ایک فلم بھی دکھائی گئی

اس سے پہلے مختار مائی کو انیس جنوری کو اقوام متحدہ کا دورہ کرنا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق وہ دورہ پاکستانی مشن کے دباؤ ڈالنے پر ملتوی کیا گیا تھا کیونکہ مختاراں مائی اور پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز کا اقوام متحدہ کا دورہ ایک ہی وقت پر تھا۔ اس بات کو پاکستانی اور امریکی میڈیا میں اٹھایا بھی گیا تھا۔

منگل کے انٹرویو کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے نہ صرف سپانسر کیا بلکہ مشن کے بیشتر اہلکاروں کے علاوہ نیویارک میں پاکستانی کونسل جنرل شوکت ہارون بھی وہاں موجود تھے۔ پاکستانی مشن کے پریس منسٹر منصور سہیل خاص طور پر مختار مائی سے جا کر ملے اور انہیں بتایا کہ وہ پاکستان کی خواتین کے لیے بہت اہم خدمت سر انجام دے رہی ہیں۔

انٹرویو سے پہلے مختار مائی پر بننے والی ایک فلم کا کچھ حصہ دکھایا گیا۔ مختاراں مائی اس فلم کے دوران ہال سے باہر چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیکھنا ان کے لیے مشکل ہے اور ان کا زخم کبھی نہیں بھرے گا۔

مختار مائی
مختار مائی اقوام متحدہ کے محکمہ اطلاعات کے انڈر سیکرٹری جنرل ششی تھرو سے بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی کرنے والے اگر دنیاوی عدالت سے چھوٹ بھی گئے تو اللہ تعالٰی کی عدالت سے نہیں چھوٹیں گے۔

اپنے آدھے گھنٹے کے انٹرویو میں مختار مائی نے بتایا کہ جب سے انہوں نے اپنے علاقے میں سکول کھولے ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے وہاں حالات بہت بدل گئے ہیں۔

’اسی میروالا میں جہاں کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ میر والا ہے، اب بجلی ہے، سڑکیں ہیں، سکول ہیں، پولیس چوکی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ چار سال سے وہاں کسی عورت کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔ جو شوہروں کی مار پیٹ ہوتی تھی اس میں بھی بہت فرق ہے‘۔

مختار مائی نے اپنے علاقے میں بچوں کے لیے جو سکول کھولے ہیں ان میں وہ خود بھی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پانچویں جماعت میں ہیں لیکن انہوں نے کوئی پرچے نہیں دیے۔

میر والا میں مختار مائی کے کھولے سکولوں میں تین سو کے قریب لڑکیاں اور دو سو کے قریب لڑکے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادتی کا شکار خواتین کی مدد کے لیے مختار مائی نے اپنے گھر میں ایک ریپ کرائسس سینٹر بھی بنا رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں صرف اس لیے کامیاب ہوئی ہے کہ خدا، ان کی والدہ اور پھر پوری دنیا ان کے ساتھ ہے۔

مختار مائیمائی کا اعزاز
مختار مائی ’گلیمر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب
مختاراں مائی’شدید دکھ پہنچا‘
صدر کے بیان پرمختاراں مائی رنجیدہ
مختاراں مائی مائی کا جواب
مختاراں مائی: زنا بالجبر کا بدلہ لینے کے لیے سکول
اسی بارے میں
مختار مائی کا انٹرویو
03 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد