BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 January, 2006, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقوام متحدہ: مائی کا پروگرام ملتوی

فرانس کے حالیہ دورے پر مختار مائی فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ
نیویارک میں اقوام متحدہ نے اپنی عمارت میں مختار مائی کا پروگرام وزیراعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے فیصلے کو مختار مائی کی امریکہ میں میزبان تنظیم انا کی صدر ڈاکٹر آمنہ بٹر نے یو این میں پاکستانی سفارتی مشن کے ’اصرار‘ کا نتیجہ بتایا ہے-

اقوام متحدہ میں مختار مائی کا یہ پروگرام سیکرٹری جنرل کوفی عنان سے ان کی ملاقات کے بعد چوبیس گھنٹوں سے بھی کم مدت میں ملتوی ہوا۔ اپنے پروگرام کے ملتوی ہونے پر مختار مائی نے صحافیوں کو بتایا: ’میں اک غریب عورت ہوں۔ وہ (شوکت عزیز) ملک کا سربراہ ہے، میں اس کا کیا کرسکتی ہوں؟‘

مختاراں مائی کو اقوام متحدہ سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم ورچو فاؤنڈیشن نے مدعو کیا تھا۔ ورچو فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوزف سلیم کے مطابق ان کی تمام تیاریاں مکمل تھیں اور ایک دن پہلے سکیورٹی کے تمام معاملات بھی وہ نمٹا چکے تھے۔

سلیم کے مطابق ان کی تنظیم غیر سیاسی ہے اور ان کا پاکستان کی حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کی تنظیم تو مختاراں مائی کی ذاتی کہانی میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس نے مشکلات اور مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان سے ڈر کر پیچھے ہٹنے کے بجائے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کی ترجمان بن گئیں۔

عنان کے دفتر سے ’اصرار‘
 پاکستانی سفارتی مشن کے عملدار اقوام متحدہ میں کوفی عنان کے دفتر سے یہ ’اصرار‘ کرتے آرہے تھے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس اور موجودگی میں مختار مائی کا پروگرام بیک وقت ہونےپر ہماری نوکریاں چلی جائيں گی۔
ڈاکٹر آمنہ بٹر

ایشین امیریکن نیٹ ورک اگینسٹ ہیومن رائٹس ایبیوز یا یعنی انا کی صدر آمنہ بٹر نے نیویارک سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے این جی او‍ز سے متعلق ادارے ڈیسا، تنظیم ورچیو فائونڈیشن اور انا کے اشتراک سے ’دنیا کی بہادر ترین‘ عورت کے عنوان سے طے شدہ اس پروگرام کی گزشتہ ایک مہینے سے تیاریای ہورہی تھی۔

اس پروگرام کی میزبانی سی این این کے مشہور صحافی سولیڈاڈ او برائيں کو کرنا تھی- جمعے کے روز پروگـرام کے عین وقت انہیں کوفی عنان کے دفتر کے ذمہ دار عملداروں کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ یہ پروگرام پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی اقوام متحد میں اسی دن اور اسی وقت مصروفیات کی وجہ سے ’ملتوی‘ کررہے ہیں-

ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی عملدار مریم عظام اور ڈاکٹر جوزف سلیم نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ’اصرار‘ پر مختار مائی کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے- ’جب کہ ملک کا سربراہ اقوام متحدہ میں آتا ہے تو اس کی ایسی بات کو ٹالا نہیں جا سکتا۔‘

ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے پاکستانی سفارتی مشن کے عملدار اقوام متحدہ میں کوفی عنان کے دفتر سے یہ ’اصرار‘ کرتے آرہے تھے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس اور موجودگی میں مختار مائی کا پروگرام بیک وقت ہونےپر ہماری نوکریاں چلی جائيں گی۔‘

شوکت عزیز نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران

تاہم پاکستانی حکومت کو نیویارک ميں ایسے واقعے اور پاکستان میں عورتوں کے حقوق کی صورتحال کے حوالے سے عالمی میڈیا میں خفت اٹھانی پڑ رہی ہے اور بہت سے صحافیوں نے وزیراعظم شوکت عزیز سے مختار مائی کے پروگرام کو ملتوی کروانے میں ان کی مبینہ خواہش کے متعلق سوالات بھی کیے جنکی انہوں نے تردید کی-

شوکت عزیز کی پریس کانفرنس ميں موجود ایک مشہور امریکی صحافی نے ازراہ تفنن کہا: ’لگتا ہے کہ شوکت عزیز‘ انا کی ’تنخواہ‘ پر ہیں کیونکہ مختار مائي کے پروگرام ملتوی ہونے پر ایک دفعہ پھر مائی اور ان کے میزبان اور پاکستانی حمکران پھربڑی بحث کا موضوع بن گۓ ھیں-

انا کے ڈاکٹر ظفر اقبال نے مختار مائی کے پروگرام کے ملتوی ہونے کو نہایت ہی شرمناک اور پاکستانی حکومت کی ’ایما‘ کا نتیجہ قرار دیا-
مختار مائی اپنے امریکہ کے اس دوسرے دورے پر بدھ کو نیویارک پہنچی ہیں اور منگل تک ان کے لاس ویگاس سمیت مختلف امریکی شہروں کے اداروں میں پروگرام ہورہے ہیں- جمعرات کی شب مختار مائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان سے بھی ملاقات کی-

ضمیمہ: مختار مائی
پاکستان مشرف کا ہی ملک نہیں: مختار مائی
مختار مائیمائی کا اعزاز
مختار مائی ’گلیمر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب
مختار مائی’جنگ لڑ رہی ہوں‘
مختار مائی کا امریکی تنظیموں سے خطاب
سالنامہاجتماعی شرمندگی
پاکستان میں خواتین کے مسائل اور مشرف کا بیان
مختار مائیسوانح عمری
مختاراں مائی کی سوانح عمری کی رونمائی
اسی بارے میں
میر والہ میں سکیورٹی سخت
16 March, 2005 | پاکستان
ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل
28 June, 2005 | پاکستان
’لوگ گھاس کھا رہے ہیں‘
12 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد