BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 March, 2009, 07:32 GMT 12:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’طالبان سے کوئی مفاہمت نہیں‘
 آصف علی زرداری
زرداری کے مطابق جن مذہبی رہنماؤں کے ساتھ سوات ان کی حکومت نے مفاہمت کی ہے وہ طالبان نہيں ہیں
پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے شدت پسند طالبان اور دہشتگردوں کے ساتھ نہ مذاکرات کیے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا۔

زرداری کے مطابق سوات ان کی حکومت نے جن مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مفاہمت کی ہے وہ طالبان نہيں ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل میں اپنے ایک مضمون میں صدر زرداری نے کہا ہے کہ ’سوات میں جن مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں وہ طالبان نہيں ہیں۔ اس لیے جب ہم ان سے بات چیت کی تو یہ واضح کر دیا اب یہ ان کی ذمےداری ہے کہ وہ طالبان اور دیگر شدت پسند عناصر کو روکیں‘۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں میں وہ عناصر جنہیں صحیح راستے پر واپس لایا جا سکتا ہے اور وہ عناصر جو شدت پسندی کا راستہ نہيں چھوڑيں گے ان کے درمیان فرق کرنے کے عمل کو مغرب ممالک نے غلط طریقے سے دیکھا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی حکومت اور کچھ عرصہ قبل کالعدم قرار دی جانے والی جماعت تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں طالبان کی جانب شدت پسندی کے خاتمے کے بدلے میں سوات میں شریعہ قانون نافذ کرنے پر مفاہمت ہوئی ہے۔

زرداری نے مزید لکھا ہے ’اگر وہ ایسا کرتے ہیں اور اپنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو یہ سوات کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہمارے سکیورٹی اہلکار مناسب کارروائی کریں گے‘۔

حکومت کے ساتھ مفاہمت کے بعد طالبان نے سوات میں غیر معینہ مدت کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔لیکن شدت پسندوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنا ابھی بھی باقی ہیں۔

طالبان نے بیشتر لڑکیوں کے سکولوں کو نشانہ بنایا تھا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لڑکیوں کے سکولوں کی بندش کو نظرانداز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا ’ یہ بھی سچائی ہے کہ حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم لازمی ہو۔ یہ نمونہ حکومت کی جانب سے نظر اندازی یا پھر شدت پسندوں کے سامنے جھکنے کا نہیں ہے بلکہ اس سے الٹ ہے‘۔

صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور حکمراں جماعت نے دہشتگردوں کے خلاف کئی آپریشنز کیے ہیں۔

سواتی لڑکاسوات میں امن
وادی میں لوگوں کو جیسے نئی زندگی مِل گئی
طوبیٰ سحاب لڑکیاں پابند کیوں؟
سوات کیلیے اسلام آباد کی ایک طالبہ کے جذبات
سوات کا سفر
پائل کی چھن چھن نہیں گولیوں کی آواز
زرداریوال سٹریٹ جرنل
زرداری نفاق کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔
اسی بارے میں
بندہ کیا بات بھی نہ کرے!
19 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد