دہشتگردی متاثرین کیلیے مالی امداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر آصف زرداری نے سرحد حکومت کو احکامات جاری کیے ہیں کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد یا ان کے لواحقین کو فوری طور پر امدادی رقوم کی ادائیگی کی جائے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے ایوان صدر کو روزانہ آگاہ کیا جائے۔ اتوار کو ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سرحد کی حکومت کو دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم کی تیز اور فوری ترسیل کی ہدایات اس وقت دی ہیں جب وفاقی حکومت نے اس مد میں صوبہ سرحد کے متاثرین کے لیے چونتیس کروڑ اور قبائلی علاقوں کے متاثرین کے لیے اٹھائیس کروڑ تیس لاکھ روپے سرحد کو فراہم کر دیے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد سرحد حکومت کے لیے لازم ہو گیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد میں بغیر کسی تاخیر کے امدادی رقوم تقسیم کرے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے ایوان صدر کو روزانہ آگاہ کیا جائے۔ بیان کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ افراد یا ان کے لواحقین کے لیے حکومت کی امداد اگرچہ ایک معمولی رقم ہے لیکن حکومت انہیں تنہا محسوس نہیں ہونے دے گی اور شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ صدر زرداری کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کرنا نہ صرف حکومت کااخلاقی فرض ہے بلکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں عالمی برداری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی سے متاثرہونے والے خاندانوں کے مالی مدد اور ان کی بحالی کے منصوبوں میں تعاون کرے۔ انھوں نے شدت پسندی کے خلاف مزاحمت کے دوران ہلاک ہونے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کا ہیرو قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صرف صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی کارروائیوں میں بارہ سو عام شہری ہلاک اور دو سے پانچ لاکھ تک بےگھر ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات: نو دنوں میں اسی ہلاکتیں03 February, 2009 | پاکستان طالبان کا خوف، پولیس اہلکار مستعفی08 November, 2008 | پاکستان سوات سے در بدر، خوف کا سایہ ساتھ ساتھ03 October, 2008 | پاکستان سیلاب: امدادی کارروائیاں تیز کریں06 July, 2007 | پاکستان بلوچستان:65 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ01 July, 2007 | پاکستان بلوچستان: 250 لاپتہ، 54 ہلاکتیں30 June, 2007 | پاکستان امداد میں مشکل، مزید ہلاکتوں کا خدشہ29 June, 2007 | پاکستان سرحد: آٹھ لاپتہ افراد کی واپسی24 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||