گورنر راج:سپریم کورٹ میں چیلنج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج اُن احتجاجی مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے نافذ کیا گیا ہے جو مارچ کے مہینے میں سپریم کورٹ کے محاصرے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ یہ درخواست سنیچر کو شاہد اورکزئی نے آئین کی دفعہ 184 کے تحت دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی صوبے کے وزیراعلٰی کی برطرفی گورنر راج کے نفاذ کی اجازت نہیں دیتی۔ درخواست میں عدالت سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا ایک رکن صوبائی اسمبلی کے نااہل ہونے سے صوبائی اسمبلی دو ماہ کے لیے معطل کی جاسکتی ہے۔ اس درخواست میں صدر آصف علی زرداری اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا ملبہ بالواسطہ طور پر عدالت عظمٰی پر ڈال رہی ہے حالانکہ شریف برادران کی اہلیت کے بارے میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور وفاق کے نمائندے نے صوبے میں گورنر راج کا اشارہ تک نہ دیا۔ درخواست گزار نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کا صدارتی حکم نامہ آئین اور مملکت کے وفاقی ڈھانچے کو مسخ کرنے کی ایک بھونڈی حرکت ہے اور اس کا مقصد پنجاب کے ووٹروں کو وفاقی حکومت سے زیادہ ملک کے خلاف اُکسانہ ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 112 ایسی اسمبلی کو معطل یا تحلیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا جہاں پر اسمبلی کی اکثریت کسی ایک رکن پر اعتماد کا اظہار کرچکی ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کی رپورٹ اور تمام معلومات کا جائزہ لے گی جن کا ذکر صدارتی حکم نامے میں کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامے کو کسی ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا اور صرف سپریم کورٹ ہی واحد فورم ہے جہاں پر اس کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے 3 نومبر سنہ 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی اور اُس وقت عبوری آئینی حکم نامے (پی سی او) کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے ملک میں لگائی جانے والی ایمرجنسی اور صدر مشرف کے دوسرے اقدامات کو جائز قرار دیا تھا۔ |
اسی بارے میں ملک گیر ہڑتال کی اپیل، مظاہرے25 February, 2009 | پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف نااہل25 February, 2009 | پاکستان گورنر راج، اسمبلی کے باہر ’اجلاس‘26 February, 2009 | پاکستان گورنر راج، روٹی کی قیمت بڑھ گئی26 February, 2009 | پاکستان حکم ماننے سے انکار کر دو: نواز26 February, 2009 | پاکستان نواز اور شہباز کی نشستیں خالی26 February, 2009 | پاکستان ملک گیر دھرنے کی کال پر ریلیاں27 February, 2009 | پاکستان بینظیر کی تصاویر، احتجاجی مظاہرے27 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||