BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 February, 2009, 16:21 GMT 21:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنر راج، روٹی کی قیمت بڑھ گئی

گورنر راج کے نفاذ کے بعد کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں
گورنر راج کے نفاذ کے بعد کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں

پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبہ بھر کے ان مخصوص تندوروں پر دو روپے کی روٹی ملنا بند ہوگئی ہے جنہیں رعایتی نرخوں پر آٹا فراہم کیا جاتا تھا اور یہ روٹی اب چار یا پانچ روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور کے ایک پسماندہ علاقے کے نانبائی رضوان ظفر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انہیں حکومت نے سستے نرخوں پر آٹا فراہم نہیں کیا اس لیے وہ سوگرام کی یہ روٹی عام نرخوں پر فروخت کرنے پرمجبور ہیں۔

سابق حکومت پنجاب نے سستی روٹی کی فراہمی کےلیے مقامی افراد پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی تھیں جو حکومت کے خاتمے کےساتھ ختم ہوگئی ہیں۔ رضوان ظفر کے تندور پر روٹیاں لینے کے لیے آنے والے تقریبا تمام افراد نے سستی روٹی سکیم کے بظاہر خاتمہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے جمعرات کو شیخوپورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہباز شریف کی غلطی یہ تھی کہ وہ غریب لوگوں کو دو روپے میں روٹی فراہم کر رہا تھا۔

مسلم لیگ نون شہبازشریف کے آٹھ ماہ کے دور اقتدار کا سب سے اہم کارنامہ مخصوص تندوروں پر دوروپے میں روٹی کی فراہمی کو قرار دیتی ہے اور شہباز شریف اپنے دور میں بار بار یہ اعلان کرتے تھے کہ یہ ان کا ایک ایسا انقلابی قدم ہے جسے ان کے بعد آنے والی کوئی حکومت بھی ختم نہیں کرسکے گی۔

 مسلم لیگ نون شہبازشریف کے آٹھ ماہ کے دور اقتدار کا سب سے اہم کارنامہ مخصوص تندوروں پر دوروپے میں روٹی کی فراہمی کو قرار دیتی ہے اور شہباز شریف اپنے دور میں بار بار یہ اعلان کرتے تھے کہ یہ ان کا ایک ایسا انقلابی قدم ہے جسے ان کے بعد آنے والی کوئی حکومت بھی ختم نہیں کرسکے گی۔
گورنر راج کی شکل میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ رعایتی آٹے کی فراہمی بحال کی جائے گی یا نہیں۔

پیپلز پارٹی کے سابق سینئر وزیر راجہ ریاض نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام ٹاسک فورسسز ختم کردی گئی ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ اجلاس میں اراکین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگی اراکین کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ کے جوفارم جاری کیے گئے تھے وہ منسوخ کیے جائیں۔ ان کے بقول ہرمسلم لیگ رکن اسمبلی کے ذریعے ایک ہزار فارم تقسیم کی گئے تھے وہ منسوخ کیے جائیں اور دوبارہ پیپلز پارٹی کے اراکین یہ فارم جاری کریں۔

راجہ ریاض کے بقول پیپلز پارٹی کے اراکین نے گورنر راج کی توثیق اور صدر مملکت آصف زرداری کے فیصلوں کی مکمل حمایت کی ہے۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے حکم پر تقرر تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گورنر پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر فرخ شاہ کو محکمہ تعلقات عامہ کا ڈی جی لگایا گیا ہے وہ پرویزالہی دور میں بھی اسی محکمے کے انچارج تھے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پرویز الہی کے دور میں تعمیر کیا جانے والا ایوان وزیراعلی آٹھ کلب روڈ بھی دوبارہ کھولا جا رہا ہے اور گورنر پنجاب اسے چیف ایگزیکٹو سیکرٹریٹ بنانا چاہتے ہیں۔

صوبے بھر میں پولیس فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور پنجاب اسمبلی گورنر ہاؤس سمیت مختلف اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر وزیر راجہ ریاض نے کہاہے کہ وہ تیس برس بعد پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

لیگیوں کا احتجاجقیادت کی نااہلی
لیگیوں کا علامتی اجلاس اور مظاہرہ
منظور وٹو (فائل فوٹو)ایسا کب نہیں ہوا !
شریف نااہلی جیسے واقعات تاریخ میں
اقتدار کا کھیل؟
’خفیہ اطلاعات‘ نے پیپلز پارٹی کو ڈرا دیا
پاکستانی اخبارات تنقید کی زد میں
نااہلی اور گورنر راج پاکستانی اخبارات میں
جنرل اشفاق پرویز کیانیمبصرین کی رائے
’فوج مداخلت کی پوزیشن میں نہیں‘
سلمان تاثیرگورنر سلمان تاثیر
نااہلیوں کے بعد تخت لاہور کانیافرمانروا
چودھری شجاعت حسینقاف لیگ کے بدلے دن
پنجاب حکومت کی برطرفی اور نئے امکانات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد