پنجاب: اعلٰی افسران کی تبدیلی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب میں صدر آصف علی زرداری کی طرف سے گورنر راج کے نفاذ کے بعد بیوروکریسی میں بڑے پیمانے میں تبدیلیاں کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری جاوید محمود کو تبدیل کرکے سیکرٹری مذہبی امور اور نجیب اللہ ملک کو صوبے کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ آئی جی موٹر وے خواجہ خالد فاروق کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری وزارت سرحدی امور رفعت پاشا کو موٹر وے پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ رفعت پاشا اس سے پہلے بھی آئی جی موٹر وے کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں۔ اُدھر سپریم کورٹ کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں، جسے لاہور کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور مری روڈ پر واقع دو بینکوں کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے لیاقت باغ کے باہر پاکستان پیلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے مقام پر بنائی جانے والی یادگار کو بھی نقصان پہنچایا۔ تاہم مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس یادگار کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ |
اسی بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف نااہل25 February, 2009 | پاکستان نااہلی کےبعد ہنگامی اجلاس طلب25 February, 2009 | پاکستان شریف برادران نااہل، پنجاب میں گورنرراج نافذ25 February, 2009 | پاکستان شریف نااہلیت اور ’گھوسٹ پٹیشنر‘25 February, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||