BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 February, 2009, 03:41 GMT 08:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر کی تصاویر، احتجاجی مظاہرے

بینظیر بھٹو: فائل فوٹو
مسلم لیگ نون نے پوسٹر اور یادگار جلانے کے الزامات کی تردید کی ہے
لاہور اور راولپنڈی میں گزشتہ دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقتول چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی تصاویر جلانے کے جو واقعات پیش آئے ہیں ان کے خلاف سندھ کے کئی شہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور مسلم لیگ نون اور اس کے رہنماؤں پر کڑی تنقید کی ہے۔

لاڑکانہ، سکھر، وارہ، ڈوکری، میروخان، شھدادکوٹ، دادو، باگڑجی، نوشہرو فیروز، نوابشاھ، حیدرآباد اور ٹھٹھ سمیت کئی شہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی جلوس نکالے ہیں۔

جواب میں مسلم لیگ نون نے سختی سے تردید کی ہے کہ بینظیر بھٹو کی تصاویر جلانے میں اس کے کارکنوں کا کوئی ہاتھ ہے۔

کراچی پریس کلب کے باہر مسلم لیگ نون کی جانب سے احتجاج کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے متعلق احتیاط برتی گئی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیا کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ان کی ہلاکت کی جگہ یادگار نذر آتش کرنے کے واقعات میں مسلم لیگ ن ملوث نہیں ہیں اور ایسامعلوم ہوتا ہے کہ یہ کام ایجنسیوں کا ہے۔

ایک دوسرے رہنما زاہد رفیق بٹ کا کہنا تھا ان کی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے۔ بینظیر بھٹو کے ساتھ نواز شریف نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیئے تھے، اس جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ مسلم لیگ کی بھی قربانیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ اس سازش کو سمجھیں مسلم لیگ نون آج بھی بینظیر بھٹو کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے تو اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا، مگر ہاری مارچ کے اختتام پر لوگوں سے خطاب کرتے صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر جذباتی ہوگئیں اور بینظیر بھٹو کی یادگار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سندھ کے لوگ اگر تین لاشیں وصول کر سکتے ہیں تو رائیونڈ یہاں سے دور نہیں ہے، وہ دمادم مست قلندر ہوگا کہ انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔‘

’ یادگار جلانا ان کی بدنیتی ہے یہ کسی بھی جمہوری شخصیت کی عزت کرنا ہی نہیں جانتے، یہ ضیا الحق کے گمبلے میں کھلے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی ان کی نیت صاف نہیں تھی۔ ’ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی میں متحدہ قومی موومنٹ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے انہیں کہ کہا وہ بھی عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں، بعد میں انہوں نے اے پی ڈی ایم بنائی۔ یہ تو ہمیشہ نکلتے ہی رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کو ساتھ لیکر چلتی رہی ہے۔‘

مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف تین مارچ سے سندھ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

لیگیوں کا احتجاجقیادت کی نااہلی
لیگیوں کا علامتی اجلاس اور مظاہرہ
منظور وٹو (فائل فوٹو)ایسا کب نہیں ہوا !
شریف نااہلی جیسے واقعات تاریخ میں
اقتدار کا کھیل؟
’خفیہ اطلاعات‘ نے پیپلز پارٹی کو ڈرا دیا
پاکستانی اخبارات تنقید کی زد میں
نااہلی اور گورنر راج پاکستانی اخبارات میں
جنرل اشفاق پرویز کیانیمبصرین کی رائے
’فوج مداخلت کی پوزیشن میں نہیں‘
سلمان تاثیرگورنر سلمان تاثیر
نااہلیوں کے بعد تخت لاہور کانیافرمانروا
چودھری شجاعت حسینقاف لیگ کے بدلے دن
پنجاب حکومت کی برطرفی اور نئے امکانات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد