وزیرستان: میزائل حملے، بارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو امریکی میزائل حملوں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک قبائلی کے گھر پر ہوا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار عرب باشندے بھی شامل ہیں۔ دوسرا حملہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تین کلومیٹر دور علاقہ گنجی خیل میں ایک گھر پر ہوا اور اس میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ باراک اوبامہ کے امریکی صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان میں یہ پہلا میزائل حملہ ہے۔ مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ مقامی طالبان نے مذکورہ گھر کو محاصرے میں لے لیا ہے اور وہاں سے لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں جب پاکستانی فوج کے ترجمان اطہر عباس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں حملے کی اطلاع پہنچی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو پارہی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ان میزائیل حملوں میں ہلاک ہونے والی کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات دے رہے ہیں۔ اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی ڈرونز سے ایک گھر پر پانچ میزائیل داغے گئے جس میں مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت کیئے گئے ہیں جب جمعرات کو ہی پاکستانی حکام نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ کے ساتھ ملاقاتوں میں سرحد پار سے ڈرونز طیاروں کے حملے روکنے پر زور دیا تھا۔ پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چند ماہ قبل اس امید کا اظہار کیا تھا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر باراک اوبامہ کی بیس جنوری کو حلف لینے کے بعد پاکستانی سرزمین پر جاسوسی طیاروں کے حملے بند ہوجائیں گے۔ شمالی وزیرستان میں آخری بار سولہ دسمبر کو ڈرونز کا مبینہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد طالبان نے صرف ایک ماہ کے دوران پندرہ سے زائد افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کردیا تھا۔طالبان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے جاسوسوں کےنیٹ ورک کو کمزور کردیا ہے۔ |
اسی بارے میں ’وردی اتروانے میں بائیڈن کااہم کردار‘12 January, 2009 | پاکستان امریکہ کے ساتھ معاہدہ نہیں: مشرف10 January, 2009 | پاکستان 2009: دو دنوں میں دوسرا ڈرون حملہ02 January, 2009 | پاکستان سال نو کا پہلا امریکی ڈرون حملہ01 January, 2009 | پاکستان وزیرستان:میزائل حملے پانچ ہلاک22 December, 2008 | پاکستان وزیرستان:میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک22 December, 2008 | پاکستان وزیرستان:میزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک22 December, 2008 | پاکستان وزیرستان: میزائل حملہ، دو ہلاک15 December, 2008 | پاکستان وزیرستان: میزائل حملہ، دو ہلاک15 December, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||