حملے ریاستی تشدد: بیت اللہ محسود | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کلعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے حکومت اور فوجی قیادت پر سوات اور قبائلی علاقوں میں جاری کارروائیوں کو ’ریاستی تشدد‘ کا نام دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے آپ کو بیت اللہ محسود کا ذاتی ترجمان قرار دینے والے ایک شخص رحمان محسود نے بی بی سی ارود سروس سے کسی نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہنما کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ’جس بہیمانہ طریقے سے عام لوگوں پر بمباری کر رہی ہے انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ شہداء لاوراث نہیں ہیں۔ ان کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔‘یہ پیغام اردو میں ریکارڈ کروایا گیا۔
تحریک کے باضابطہ ترجمان مولوی عمر سے رابطہ نہ ہوسکنے پر ذاتی ترجمان کے ذریعے بھیجے گئے اس پیغام میں مرکزی اور سرحد میں برسراقتدار سیاسی جماعتوں کو مخاطب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ’حکومت ایک جانب مذاکرات کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے اور دوسری جانب آئے دن بےگناہ لوگوں پر مظالم کر رہی ہے۔‘ اگرچہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ کئی ماہ سے سوات اور باجوڑ کے علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس پیغام کی اس موقع پر جاری کرنے کی ضرورت خاص طور پر کیوں محسوس کی گئی۔ مولوی عمر کے باضابطہ ترجمان مقرر ہونے کے بعد سے بیت اللہ محسود نے خود بیانات جاری کرنا بند کر دیا تھا۔ ان کی موت کی افواہوں کے گزشتہ دنوں سامنے آنے کے باوجود انہوں نے ابھی تک کسی میڈیا سے خود بات نہیں کی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہے کہ ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ ’انہیں محض مذمتی بیان جاری کرنے کی حد تک اختیار دیا گیا ہے۔ وہ صرف ان احکامات کی تکمیل کرتے ہیں جو امریکہ سے آتا ہے۔‘ اس بیان پر اب تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ جس شدید ردعمل کی وہ بات کر رہے ہیں وہ کس قسم کا ہوسکتا ہے رحمان محسود کا کہنا تھا کہ اس کی قبل اّز وقت نشاندہی نہیں کی جاسکتی ہے۔ | اسی بارے میں امریکی حملے، ’ڈٹ جاؤ یا بیان بند کرو‘12 November, 2008 | پاکستان ’مثبت تجویز پر غور کو تیار ہیں‘ 13 November, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملے میں ہلاکتیں14 November, 2008 | پاکستان میزائل حملہ، ازبک اور تاجک ہلاک08 November, 2008 | پاکستان وزیرستان پرمیزائل، سولہ ہلاک 31 October, 2008 | پاکستان ڈرون حملوں پر سینیٹ کی مذمت27 October, 2008 | پاکستان حملے پارلیمان کی توہین: ربانی24 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||