BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 November, 2008, 09:39 GMT 14:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میزائل حملہ، ازبک اور تاجک ہلاک

قبائلی علاقوں میں پچھلے چند ماہ میں دو درجن کے قریب میزائل حملے ہو چکےہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کے روز ہونے والے مبینہ امریکی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی ازبک اور تاجک بتائے جاتے ہیں۔ جن کو رات گئے علاقہ سن تنگہ میں سپردخاک کردیاگیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کو علاقہ کام شام میں مبینہ امریکی جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائل حملے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے۔

انہوں نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ حملہ نیکم خان بوراخیل کے مکان پر ہواتھا۔ جس میں مبینہ طور پر ازبک اور تاجک شدت پسند موجود تھے۔

علاقے میں موجود ایک عینی شاہد نے نام نہ بتانے پر بی بی سی کو بتایا کہ میزائل حملے میں ہلاک شدہ گان کو رات گئے خیسور کے علاقے سن تنگہ میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت نیکم خان عرف نیکمی بوراخیل کے مکان میں پچیس غیر ملکی ازبک اور تاجک موجود تھے۔ اس مکان پر دو میزائل فائر کیے گیے جن کے نتیجہ میں گیارہ غیر ملکی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے سے مکان بھی مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بیشتر لاشیں ملبے تلے دبی ہوئیں تھیں تاہم حملے کے بعد بھی تین امریکی جاسوس طیارے مسلسل پرواز کر رہے تھے۔ جس سے مزید حملوں کے خطرے کی وجہ سے لاشوں کو نکالنے کے لیے زیادہ تر مقامی افراد نے وہاں جانے سےگریز کیا۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں دو افغان باشندوں کی لاشیں ملی ہے جن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سنیچر کو میرانشاہ غلام خان روڈ پر دو افغان باشندوں کی لاشیں ملی ہے۔ جن کی عمریں پچیس سے تیس تک بتائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ لاشوں کےساتھ پشتو زبان میں ایک خط بھی ملا ہے جس میں ایک نام خان صوبرزئی اور دوسرے کا نام سید خان ستدوزئی بتایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں امریکی جاسوس تھے اور اگر آئندہ بھی کسی نے امریکہ کے لیے جاسوس کا کام کیا تو اس کا بھی یہی حشر ہوگا۔

دونوں افراد کی لاشیں افغانستان بھجوا دی گئی ہیں۔

طالبانسکے کے دو رخ
اوباما کو طالبان، القاعدہ کی قربت کو روکنا ہے
اسلام آباد پر ’قبضہ‘
ڈمہ ڈولہ پر امریکی حملے سے لیکر اب تک
فائل فوٹوجرگوں پر حملے
تین حملوں میں ڈیڑہ سو سے زائد افراد ہلاک
ڈرون کی تاریخ
ڈرون کیا ہیں اور ان کا استعمال کیا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد