وزیرستان:میزائل حملے پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں نے دو مختلف مقامات پر دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں مقامات پر ہلاک ہونے والے پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں امریکی جاسوس طیاروں پر فائرنگ کے لیے علاقے میں گشت کر رہی تھیں اور بھاری اسلہ سے لیس تھیں۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک گاڑی کو وانا سے تعریباً سات کلومیٹر دور جنوب کی جانب علاقہ غواخوہ میں نشانہ بنایا گیا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دوسری گاڑی پر وانا سے بارہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب علاقہ اعظم ورسک میں حملہ کیا گیا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے میں دونوں گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں۔ اعظم ورسک میں ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک مزدہ کار میں چھ پنجابی طالبان سوار تھے جن میں سے چار افراد کچھ سامان خریدنے کے لیے اعظم ورسک بازار میں آئے اور دو افراد گاڑی میں موجود تھے کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دونوں لاشوں کو مقامی لوگوں نے گاڑی سے نکال لیا اور بعد میں مقامی طالبان لاشیں اپنے ساتھ لے گئے ۔ جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں پہلے بھی کئی مرتبہ میزائل حملے ہوچکے ہیں۔جن میں دو سو کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں کچھ غیر ملکی پنجابی طالبان، مقامی طالبان اور عام لوگ شامل ہیں۔ | اسی بارے میں شمالی، جنوبی وزیرستان پر میزائل، 16 ہلاک31 October, 2008 | پاکستان حملوں میں ’القاعدہ کے رہنما ہلاک‘01 November, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملے اور طالبان کی مقبولیت15 November, 2008 | پاکستان میر علی: میزائل حملہ، چار ہلاک22 November, 2008 | پاکستان ’امریکی‘ میزائل سے تین ہلاک29 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||