’امریکی‘ میزائل سے تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کی پولٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط بی بی سی کو بتایا کہ سنیچرکی صبح صدر مقام میرانشاہ سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور چشمہ کے علاقے میں امریکی جاسوسی طیاروں نے مبینہ طور پر ایک مقامی شخص کے گھر کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول اس حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی شخص نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والے تمام افراد مقامی ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بتائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فوجی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ دوسری طرف جنوبی وزیرستان کے علاقے منتوئی میں اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس میں عبداللہ محسود گروپ کے پانچ طالبان زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر سنیچر کی صبح قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر واقع نیٹو فورسز کے لیے سامان لے جانے والی گاڑیوں کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد بم نصب کر رہے تھے کہ اس دوران وہ ایک دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ |
اسی بارے میں ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملوں میں پندرہ ہلاک03 October, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملے، ہلاکتیں بیس04 October, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملہ،پانچ ہلاک09 October, 2008 | پاکستان وزیرستان: امریکی حملہ، چار ہلاک11 October, 2008 | پاکستان امریکی سفیر طلب، حملوں پر احتجاج29 October, 2008 | پاکستان اسلام آباد امریکی ’قبضے‘ میں02 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||