وزیرستان: امریکی حملہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سنیچر کی شب امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ میران شاہ سے دو کلومیٹر دور واقع ماچس نامی گاؤں میں کیا گیا جہاں امریکی طیاروں نے مقامی ایجنسی کونسلر عمر دراز عرف پاتس خان داوڑ کے مکان پر دو میزائل داغے۔ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گیارہ بجے ہونے والے اس حملے میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاتس خان کے گھر مقامی طالبان کا آنا جانا تھا اور اس گھر کو طالبان کے اجلاسوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد مقامی طالبان اور قبائلی جائے حادثہ پر جمع ہو گئے اور ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ یہ تین دن میں شمالی وزیرستان کے علاقے میں جاسوس طیاروں کی جانب سے میزائل حملوں کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل نو اکتوبر کو بھی تپئی کے علاقے ایک مکان پر امریکی جاسوسی طیاروں سے میزائل داغے گئے تھے۔ پاکستانی فوج کے ذرائع کے مطابق دو سگے بھائیوں مولانا سحر گل اور سلطان محمد کے مکان پر ہونے والے اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے چھ غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ قبائلی علاقے میں سرحد پار سے یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب پاکستان میں امنِ عامہ اور قبائلی علاقوں میں بدامنی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے اور اراکینِ پارلیمان کو علاقے میں فوجی آپریشن پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ستمبر کے آغاز سے اب تک امریکی فوج پاکستان کے قبائلی علاقوں پر کم از کم دس میزائل حملے کر چکی ہے۔ ان کے علاوہ امریکی فوج نے ایک زمینی حملہ بھی کیا تھا۔پاکستان کی حکومت ان حملوں پر احتجاج کرتی رہی ہے اور خاص طور تین ستمبر کو امریکی فوج کی زمینی کارروائی پر پاکستان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی پیدا ہو گئی تھی۔ | اسی بارے میں ’حملے میں چھ غیر ملکی بھی نشانہ بنے‘10 October, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملہ،پانچ ہلاک09 October, 2008 | پاکستان امریکی میزائل حملے، ہلاکتیں بیس04 October, 2008 | پاکستان باجوڑ لشکر: مزید گھرنذرِ آتش06 October, 2008 | پاکستان قبائلی لشکر: طالبان گھر نذر آتش05 October, 2008 | پاکستان باجوڑ: حکومتی عملداری کہاں تک04 October, 2008 | پاکستان امریکی حملے میں’پانچ ہلاک‘30 September, 2008 | پاکستان وزیرستان : حملہ چھ افراد ہلاک20 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||