BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان : حملہ چھ افراد ہلاک

پاکستان کی فوج کو قبائلی علاقوں میں بہت جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں تین فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں تاہم مقامی لوگ مرنے والے کی تعداد زیادہ بتا رہے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی صبح ایک فوجی قافلہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے بنوں جارہا تھا کہ عشاء اور قمبر کے درمیانی علاقے میں ایک مبینہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سےٹکرا دی۔

ان کے بقول حملے میں تین فوجی اہلکار اور تین عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہہ کے اس کے علاوہ اس حملے میں پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاہم پولٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ میں چار اہلکار ہلاک اور تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد انہوں نے بارہ بتائی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنے والے اہلکاروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں پندرہ سے زائد اہلکار سوار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کی جس کے بعد انہوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

اگرچہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معادہدہ موجود ہے لیکن حالیہ دنوں میں علاقے میں سرحد پار سے ہونے والے مبینہ امریکی میزائل حملوں میں اضافہ کے بعد عسکریت پسندوں میں غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کچھ عرصے سے دوبارہ سکیورٹی فورسز پر حملے شروع کردیئے ہیں۔البتہ اس تازہ مبینہ خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔

اسی بارے میں
ایف ایم کی جنگ
10 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد