BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2008, 06:54 GMT 11:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: امریکی جہاز سرحد پر

 شمالی وزیرستان فائل فوٹو
گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ کے قریب افغانستان کے علاقے میں امریکی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کی آمد پر انہیں کسی ممکنہ سرحدی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیے پاکستان فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات وانا سے تیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب انگور اڈہ کے جنوبی حصہ میں واقع زوبہ کے پہاڑی سلسلے کے قریب افغانستان کے علاقے میں سات امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر اور دو چھاتہ بردار جہاز اترے اور فضاء میں ایک بی باون بھی چکر لگا رہا تھا۔

امریکی ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کی آمد سے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق امریکی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کے اترنے کے بعد قریبی پہاڑی سلسلوں میں موجود پاکستانی فوج کے ٹھکانوں سے بگل بجائے گئے اور زوبہ، صدیق نارائی اور پش خینہ سے شدید فائرنگ بھی شروع ہوئی۔

مقامی انتظامیہ نےاس واقعہ کی تصدیق کی ہے لیکن اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز پاکستان کے علاقے میں داخل نہیں ہوئے ہیں اس لیے اس پر کسی تبصرے کی ضروت نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق انگور اڈہ کی آبادی نے رات گھروں سے باہر گزاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس دوران مقامی آبادی کو بھی معلوم ہوگیا کہ سرحد کے قریب امریکی جہاز پہنچ گئے ہیں۔ سرحد کے قریب ہزاروں لوگوں نے چند ہی گھنٹوں میں پورے علاقے کو خالی کر دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہزاروں کی آبادی نے اپنے بچے اور خواتین کو باغڑ کے علاقے میں منتقل کر دیا اور مردوں نے اسلحہ اٹھا کر مقابلے کے لیے پہاڑی سلسلوں میں مورچے سنھبال لیے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح چار بجے امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر اور جہاز مچاداد کوٹ واپس لوٹ گئے انہوں نے کہا امریکی جہازوں کے واپس لوٹنے کے بعد مقامی لوگ بھی واپس اپنے گھروں میں آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی؛ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ دو ہفتوں سے امریکی میزائل حملے میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ستمبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں امریکہ کی کارروائی کے دوران بیس عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

میران شاہ چوکی
ہمارے نامہ نگار ہارون رشید کی آپ بیتی
وزیرستان فوج قبائلی دلدل میں !
وزیرستان طالبان کے جال میں
لڑکیکھانےپینےکا مسئلہ
میران شاہ میں اشیائے خورد نوش کی قلت
میران شاہ میں فوجیہلاکتوں کی حقیقت
میران شاہ: لاشیں کہاں گئیں، وہ کون لوگ تھے؟
وزیرستان وزیرستان کا سچ
سرکار، قبائلی ملک اور ملا کا محتاج میڈیا
اسی بارے میں
’امریکی حملہ شرمناک ہے‘
04 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد