BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 October, 2008, 06:52 GMT 11:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حملے میں چھ غیر ملکی بھی نشانہ بنے‘

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ
حملے کے بعد قبائلی خون سے لت پت قالین اٹھا رہے ہیں
پاکستان میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک مکان پر امریکی جاسوسی طیاروں سے داغے گئے میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے چھ غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں

فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد آٹھ ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے میں مرنے والوں کی تعداد کے بارے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

قبائلی علاقے میں سرحد پار سے یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب پاکستان میں امنِ عامہ اور قبائلی علاقوں میں بدامنی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے اور اراکینِ پارلیمان کو علاقے میں فوجی آپریشن پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ایک اعلی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی رات ساڑھے گیارہ بجے افغانستان سے امریکی جاسوسی طیاروں نے شمالی وزیرستان میں تین میزائل داغے۔

ان کے بقول حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جن میں چھ عرب باشندے بھی شامل ہیں۔تاہم انہوں نے کسی اہم غیر ملکی شخصیت کی ہلاکت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اس حملے کے بعد ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اعداد و شمار سامنے آئے تھے اور برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا تھا کہ اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے جس میں تین عرب باشندے بھی شامل تھے جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق اس حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے جن میں چھ عرب باشندے تھے۔

بی بی سی کے نمائندے نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جمعرات کی رات دس بجے کے قریب میران شاہ سے قریباً بارہ کلومیٹر دور مشرق کی جانب تپئی کے علاقے غونڈئی میں امریکی جاسوس طیارے سے میزائل فائر کیے گئے جو دو سگے بھائیوں مولانا سحر گل اور سلطان محمد کے مکان پر گرے جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعوٰی کیا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں اس کے نمائندے نے اپنے گھر کی چھت سے اس حملے کے بعد شعلوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا۔

اس ماہ کے آغاز میں بھی شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے دو گھروں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ستمبر کے آغاز سے اب تک امریکی فوج پاکستان کے قبائلی علاقوں پر نو میزائل حملے کر چکی ہے۔ ان کے علاوہ امریکی فوج نے ایک زمینی حملہ بھی کیا تھا۔

پاکستان کی حکومت ان حملوں پر احتجاج کرتی رہی ہے اور خاص طور تین ستمبر کو امریکی فوج کی زمینی کارروائی پر پاکستان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی پیدا ہو گئی تھی۔

اسی بارے میں
امریکی حملے میں’پانچ ہلاک‘
30 September, 2008 | پاکستان
وزیرستان : حملہ چھ افراد ہلاک
20 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد