BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 September, 2008, 21:44 GMT 02:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی حملے میں’پانچ ہلاک‘
وزیرستان(فائل فوٹو)
پاکستانی سرحد کے اندر امریکی حملوں پر شدید رد عمل پایا جاتا ہے
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جس گھر پر حملہ ہوا وہ میر علی کے ایک گاؤں میں واقع ہے اور اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہے۔

رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ بنوں اور میران شاہ تک اس کی آواز سنی گئی۔ شمالی وزیرستان میں ہونے والا یہ حملہ پاکستان کی حدود میں ہونے والے امریکی حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے مطابق حملہ کرنے والے دو طیارے تھے جنہوں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا نشانہ بننے والا مکان ایک قبائلی کا تھا اور یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے لوگ کون تھے۔

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق میزائل فائر کیے جانے سے پہلے امریکی طیارے پر فائرنگ کی گئی تھی اور ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف سرحد پار حملے بند نہیں کریں گے۔

اسی بارے میں
بیت اللہ کی صحت کا معمہ
29 September, 2008 | پاکستان
’امریکی حملہ شرمناک ہے‘
04 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد